تذکار مہدی — Page 542
تذکار مهدی ) 542 روایات سید نامحمود خرید نے والا کہے نہیں میں یہی قیمت دوں گا جو میں نے قرار دی ہے۔یہ تو صحابہ کا ایک معمولی واقعہ ہے۔وہ لوگ تو ہر ایک نیکی کے میدان میں ایک دوسرے سے بڑھنا چاہتے تھے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھو اگر ایک دین کا کوئی کام کرے تو تم کوشش کرو کہ اس سے بھی بڑھ کر کرو اور دوسرے کے مقابلہ میں اپنے نفس کو قربان کرو۔ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے (خطبات محمود جلد 5 صفحہ 445 ) بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آتے اور کہتے کہ ہمارے گاؤں میں فلاں شخص ہے اگر وہ احمدی ہو جائے تو تمام گاؤں کے لوگ احمدی ہو جائیں گے حالانکہ ان کا یہ خیال صحیح نہیں ہوتا کیونکہ اگر وہ مان بھی لے تب بھی بہت سے ایسے ہوتے ہیں جو نہیں مانتے اور تکذیب سے باز نہیں آتے۔چنانچہ ایک گاؤں میں تین مولوی تھے وہاں کے لوگ کہتے کہ اگر ان میں سے کوئی مرزا صاحب کو مان لے تو ہم سب کے سب مان لیں گے۔ان میں سے ایک نے بیعت کر لی تو لوگوں نے کہہ دیا کہ ایک نے مان لیا تو کیا ہوا اس کی تو عقل ماری گئی ہے ابھی دو نے نہیں مانا۔پھر ایک اور نے بیعت کر لی تو پھر مخالفین نے یہی کہا کہ ان دونوں مولویوں کا کیا ہے ابھی ایک نے تو بیعت نہیں کی ہے۔ایسے واقعات ہمیشہ ہو تے رہتے ہیں لیکن جن لوگوں کا تجربہ وسیع نہیں ہوتا وہ اسی دھن میں لگے رہتے ہیں کہ فلاں شخص مان لے تو سب لوگ مان لیں گے مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا۔(خطبات محمود جلد 5 صفحہ 451-450 ) راست بازی اختیار کریں یہ کتنا ظلم ہوگا کہ ایک احمدی خدا تعالیٰ سے محبت کی تو اُمید رکھتا ہو اور ایسی جماعت میں داخل ہو جس میں داخل ہونے سے دُکھ اور تکالیف بڑھتی ہیں مگر عمل یہ ہو کہ اس رسی کو چھوڑ کر جس سے خدا ملتا ہے دوسری طرف لگ جائے۔اس قسم کے اخلاق نہایت ادنی ہوتے ہیں اور کفار میں بھی پائے جاتے ہیں۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کئی بار سُنا ہے کہ ایک انگریز بیرسٹر راٹیکین نام تھا اسے اگر کسی مقدمہ کے دوران میں بحث کرتے کرتے بھی یہ ثابت ہو جاتا کہ جس کا کیس وہ ثابت کر رہا ہے وہ جھوٹا ہے تو اُسی وقت عدالت سے چلا آتا اور اپنے