تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 541 of 862

تذکار مہدی — Page 541

تذکار مهدی ) 541 روایات سید نا محمود دعاؤں کے لئے تعلق کی ضرورت ہے میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین بابرکت ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص عبدالصمد کھڑا ہے اور کہتا ہے ”مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں۔یہ بالکل درست ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے مقامات دیکھنے سے ایک رقت پیدا ہوتی ہے اور دعا کی تحریک ہوتی ہے اس لئے قادیان میں زیادہ آنا چاہئے۔پھر دعاؤں کے لئے تعلق کی ضرورت ہے۔حضرت صاحب کو میں نے دیکھا ہے مگر حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل بچتے تھے اور میں خود بھی بچتا ہوں۔حضرت صاحب بعض لوگوں کو کہہ دیا کرتے تھے کہ تم ایک نذر مقرر کرو میں دعا کروں گا۔یہ طریق محض اس لئے اختیار کرتے تھے کہ تعلق بڑھے اس کے لئے حضرت صاحب نے بارہا ایک حکایت سنائی ہے کہ ایک بزرگ سے کوئی شخص دعا کرانے گیا اس کے مکان کا قبالہ گم ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا میں دعا کروں گا پہلے میرے لئے حلوا لاؤ۔وہ شخص حیران تو ہو مگر دعا کی ضرورت تھی حلوا لینے چلا گیا اور حلوائی کی دوکان سے حلوالیا۔وہ جب حلوا ایک کاغذ میں ڈال کر دینے لگا تو وہ چلا یا کہ اس کو پھاڑ یو نہیں یہ تو میرے مکان کا قبالہ ہے اسی لئے وہ دعا کرانا چاہتا تھا۔غرض وہ حلوا لے کر گیا اور بتایا کہ قبالہ مل گیا تو اس بزرگ نے کہا میری غرض حلوا سے صرف یہ تھی کہ تعلق پیدا ہو۔غرض دعا کے لئے ایک تعلق کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اتنا ہی کہتا ہوں کہ خطوط کے ذریعہ یاد دلاتے رہو۔تا کہ تم مجھ کو یا در ہو۔( منصب خلافت۔انوار العلوم جلد 2 صفحہ 50 ) نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھو حضرت صاحب دو صحابیوں کے متعلق ایک بات سناتے تھے۔میں نے تو ان کا حال کسی کتاب میں نہیں پڑھا مگر چونکہ حضرت صاحب سناتے تھے اس لئے بیان کرتا ہوں۔ایک بازار میں گھوڑا بیچنے کے لئے لایا۔دوسرے نے اس سے قیمت دریافت کی اس نے کچھ بتائی لیکن خرید نے والے نے کہا نہیں اسکی یہ قیمت ہے۔اور جو اس نے بتائی وہ بیچنے والے کی بتائی ہوئی قیمت سے زیادہ تھی لیکن بیچنے والا کہے میں تو وہی قیمت لوں گا جو میں نے بتائی ہے اور