تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 517 of 862

تذکار مہدی — Page 517

تذکار مهدی 517 روایات سید نا محمود حضرت عیسی علیہ السلام سے بہت زیادہ قیمتی ہے۔اگر تم احمدیت کو جو حقیقی اسلام ہے سو یا دوسو کے پھیر میں آکر بیچنے کے لیے تیار ہو تو کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہی مذاق جو آپ نے یہودا اسکر یوطی سے کیا تھا تم پر چسپاں ہوتا ہے یا نہیں؟ ملا وامل کا علاج ( الفضل 26 فروری 1956 ء جلد 45/10 نمبر 10 صفحہ 3) ملا وامل کے متعلق حضرت صاحب کا الہام تھا۔” یہودا اسکر و یوطی ایک دفعہ اس کوسل ہو گئی تھی۔علاج کرانے کے واسطے حضرت صاحب کے پاس آیا کرتا تھا۔نہایت نازک حالت میں اس نے اقرار کیا تھا کہ اگر میں اچھا ہو گیا تو مسلمان ہو جاؤں گا لیکن ابھی تک اچھا بھلا پھرتا ہے لیکن مسلمان نہیں ہو ا۔حضرت خلیفہ اول کی مالی قربانیاں الفضل مورخہ 4 مئی 1922 ء جلد 9 نمبر 86 صفحہ 6) حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب جموں میں ملازم تھے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک خط میں انہیں لکھا کہ آپ کو اپنی آمد کا چوتھا حصہ جمع کرنا چاہئے اس سے کم نہیں۔ہاں اگر زیادہ جمع کر سکیں تو یہ اور بھی زیادہ بہتر ہے۔اس کی وجہ آپ نے یہ کھی کہ آپ اپنا روپیہ چونکہ دینی ضروریات پر خرچ کرتے ہیں اور ممکن ہے کل کوئی زیادہ اہم دینی معاملہ پیدا ہو جائے جس کے لئے روپیہ کی فوری ضرورت ہو اس لئے بہتر ہے کہ ابھی سے روپیہ جمع کرنا شروع کر دیں۔تا زیادہ ثواب کا موقعہ آنے پر آپ کو یہ رنج نہ ہو کہ کاش میرے پاس روپیہ ہوتا اور میں اسے دین کے لئے دے سکتا۔ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں الفضل 13 جنوری 1937 ء جلد 25 نمبر 9 صفحہ 5 | حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے زمانہ میں ایک زمیندار شخص جس نے کبھی شہر نہیں دیکھا تھا اور نہ شہری تمدن سے واقف تھا ریاست کپورتھلہ کا رہنے والا تھا، ایک دفعہ یہاں آیا اور پھر لاہور اور امرتسر جانے کا اسے جو موقع ملا تو شہری زندگی دیکھ کر ایک دم اُس کی کایا پلٹ گئی اور اُس