تذکار مہدی — Page 516
تذکار مهدی ) 6516 روایات سید نا محمود ہیں تو ہم دھونی رما کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گرد بیٹھ جائیں۔اگر ہم اپنے آپ میں کرتے جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔اگر ہم اپنے آپ میں پاجامے جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔اگر ہم اپنے آپ میں ٹوپی جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔اگر ہم اپنے آپ میں گلاہ جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔اگر ہم اپنے آپ میں عمامہ جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔اگر ہم اپنے آپ میں رومال جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔اگر ہم اپنے آپ میں جوتی جیسی وابستگی پیدا کر لیں۔تبھی ہم برکتوں کے مستحق ہو سکتے ہیں ورنہ نہیں۔بے شک ایک کر تہ میں ذاتی طور پر کوئی برکت نہیں ہوسکتی۔مگر چونکہ وہ کر نہ آپ کے جسم سے لپٹا رہا۔اس لئے برکت حاصل کر گیا۔اسی طرح خواہ ہماری جماعت میں کس قدر کمزوریاں پائی جاتی ہوں۔جو لوگ مجازی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ لیٹے رہیں گے۔وہ برکت حاصل کر لیں گے اور جو لوگ آپ کے ساتھ نہیں لپٹیں گے وہ برکت حاصل نہیں کریں سکیں گے۔اول تو ہر شخص کو اپنے اندر ایسی خوبی پیدا کرنی چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی برکات اور اس کے انوار کو حاصل کر سکے اور خود اس کا وجود اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی رحمت کا ایک نشان بن جائے۔لیکن جو شخص یہ خوبی اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا۔اسے کم سے کم کرتہ اور پاجامہ اور رومال اور عمامہ کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ لپٹا تو رہنا چاہئے۔ورنہ وہ ان برکات کو کس طرح حاصل کر سکتا ہے۔جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہیں۔الفضل مورخہ 7 اپریل 1944 ء جلد 32 نمبر 81 صفحہ 3-2) یہودہ اسکر یوطی تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت تمہارے ہاتھ میں ہے۔اس لیے تمہارا فرض ہے کہ تم اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو سدھارتے چلے جاؤ تا کہ دین کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ آدمی آگے آئیں۔اگر تم دین کی خدمت کے لیے آگے نہیں آؤ گے اور اپنی نسلوں کو اس کام کے لیے تیار نہیں کرو گے تو خدا تعالیٰ اس کام کے لیے اور لوگ کھڑے کر دے گا کیونکہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے کسی انسان کا قائم کردہ نہیں۔تمہیں سوچنا چاہیے کہ کیا تمہاری نظر میں احمدیت کی کوئی قیمت ہے یا تم اسے چند روپوں کے بدلہ میں بیچنے کے لیے تیار ہو؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہودا اسکر یوطی پر کتنا مذاق اُڑایا ہے کہ اُس نے حضرت عیسی علیہ السلام کو میں سکوں میں یہودیوں کے ہاتھ بیچ دیا تھا۔اسلام تو