تذکار مہدی — Page 432
تذکار مهدی ) 432 روایات سید نا محمودی جو مصائب لاتا ہے ان میں کئی حکمتیں ہوتی ہیں۔بعض اوقات ان کا مقصد دلوں کو پاک کرنا ہوتا ہے۔جماعت کی اصلاح ہوتی ہے۔اس قسم کے ابتلاؤں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی بھی ایک تھا۔اس وقت آپ سے اخلاص رکھنے والے بھی گھبرا گئے۔یہ لوگ ہزاروں تھے بلکہ براہین احمدیہ کی شہرت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ لاکھوں آدمی آپ سے بڑی عقیدت رکھتے تھے۔ایک کی تو شہادت بھی موجود ہے جو دعوئی سے پہلے ہی وفات پاگئے۔یعنی صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی نے دعویٰ سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ذکر کرتے ہوئے لکھا۔ہم مریضوں کی ہے تمہیں نگاه تم مسیحا بنو خدا کے لئے یہ تو ایک دور بین ولی اللہ کی نظر تھی۔مگر ہم کہہ سکتے ہیں کہ جن کی نگاہ اتنی دور بین نہ تھی وہ بھی سمجھتے تھے کہ اسلام کی نجات آپ سے وابستہ ہے۔مگر جب وہ ہتھیار آپ کو دیا گیا جس سے دشمن پامال ہو سکتا تھا ، وہ آب حیات دیا گیا جس سے مسلمانوں کی زندگی مقدر تھی تو بڑے بڑے مخلص آپ سے متنفر ہو گئے اور کہنے لگے۔جسے ہم سونا سمجھتے تھے افسوس وہ تو پیتل نکلا۔ایسے لاکھوں انسان یکدم بدظن ہو گئے حتی کہ جب آپ نے بیعت کا اعلان کیا تو پہلے روز صرف چالیس اشخاص نے بیعت کی۔یا تو لاکھوں اخلاص رکھتے تھے اور پرانے لوگ سناتے ہیں کہ کس طرح بڑے بڑے علماء کہتے تھے کہ اسلام کی خدمت اس شخص سے ہوسکتی ہے اور خود لوگوں کو آپ کے پاس بھیجتے تھے۔حتی کہ مولوی ثناء اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ براہین کے شائع ہونے پر میں مرزا صاحب کی زیارت کے لئے پیدل چل کر قادیان گیا اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جنہوں نے آخر میں اپنا سارا زور مخالفت میں صرف کر دیا۔انہوں نے بھی لکھا کہ تیرہ سوسال کے عرصہ میں کسی نے اسلام کی اس قدر خدمت نہیں کی جتنی اس شخص نے کی ہے۔( الفضل مورخہ 15 مارچ 1934 ءجلد 21 نمبر 110 صفحہ 6 ) تمام علوم مجھے خدا نے عطا فرمائے حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم ﷺ کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا میں آپ سے یہ بات دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آپ