تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 417 of 862

تذکار مہدی — Page 417

تذکار مهدی ) 6 417 روایات سید نا محمودی انسان اس قسم کے بھی کام کر لیتا ہے جو لغو ہوتے ہیں۔دراصل رو چلنے کی دیر ہوتی ہے۔جب رو چل جائے۔تو لوگ خود بخود اس کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔الفضل 5 / جون 1948 ء جلد 3 نمبر 127 صفحہ 6 حضرت منشی اروڑے خان صاحب کا آپ سے عشق منشی اروڑے خان صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے عشق تھا۔وہ کپورتھلہ میں رہتے تھے اور کپورتھلہ کی جماعت کے اخلاص کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس قدر تعریف فرمایا کرتے تھے کہ آپ نے انہیں ایک تحریر بھی لکھ دی تھی جو انہوں نے رکھی ہوئی ہے کہ اس جماعت نے ایسا اخلاص دکھایا ہے کہ یہ جنت میں میرے ساتھ ہوں گے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بار بار درخواست کرتے کہ حضور کبھی کپورتھلہ تشریف لائیں۔آپ نے بھی وعدہ کیا ہوا تھا کہ جب موقع ہوا آئیں گے۔ایک بار جو فرصت ملی تو اطلاع دینے کا وقت نہ تھا۔اس لئے آپ بغیر اطلاع دیئے ہی چل پڑے اور کپورتھلہ کے سٹیشن پر جب اترے تو ایک شدید مخالف نے آپ کو دیکھا جو آپ کو پہچانتا تھا۔اگر چہ وہ مخالف تھا مگر بڑے آدمیوں کا ایک اثر ہوتا ہے۔منشی اروڑا صاحب سناتے ہیں کہ ہم ایک دکان پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ وہ دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا تمہارے مرزا صاحب آئے ہیں۔یہ سن کر جوتی اور پگڑی وہیں پڑی رہی اور میں ننگے پاؤں اور ننگے سرٹیشن کی طرف بھاگا۔مگر تھوڑی دور جا کر خیال آیا کہ ہماری ایسی قسمت کہاں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے ہاں تشریف لائیں۔اطلاع دینے والا مخالف ہے، اس نے مخول نہ کیا ہو۔اس پر میں نے کھڑے ہو کر اس کو ڈانٹنا شروع کر دیا کہ تو جھوٹ بولتا ہے، مذاق اڑاتا ہے۔مگر پھر خیال آیا کہ شاید آ ہی گئے ہوں اس لئے پھر بھاگا۔پھر خیال آیا کہ ہماری ایسی قسمت نہیں ہو سکتی اور پھر اسے کو سنے لگا۔وہ کہے مجھے برا بھلا نہ کہو میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں اس پر پھر چل پڑا۔غرضیکہ میں کبھی دوڑتا اور کبھی کھڑا ہو جاتا اسی حالت میں جا رہا تھا کہ سامنے کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لا رہے ہیں۔تو یہ جنون والا عشق ہے ایک طرف تو اتنی محبت ہے کہ ننگے پاؤں اور ننگے سر بھاگ اٹھے مگر پھر جب اپنے عاشق اور ان کے معشوق ہونے کا خیال آتا ، تو دل کہتا کہ وہ ہمارے پاس کہاں آ سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے ہیں تو