تذکار مہدی — Page 407
تذکار مهدی ) 407 میاں چراغ دین صاحب سے پرانے تعلقات روایات سید نا محمود مجھے میاں چراغ دین صاحب مرحوم کی بات یاد ہے۔وہ سنایا کرتے تھے کہ ان کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اتنے پرانے تعلقات تھے کہ وہ میری پیدائش کے موقعہ پر جو آپ کے دعوی مسیحیت سے دو سال قبل ہوئی۔میرے عقیقے پر قادیان گئے تھے۔آپ سنایا کرتے تھے کہ اس دن اتنی سخت بارش ہو رہی تھی۔کہ اس کی وجہ سے ہم راستہ میں رک گئے پانی بہت زیادہ چڑھ گیا تھا۔جس کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا تھا۔ہم میں سے بعض کوشش کر کے قادیان پہنچ گئے اور بعض کو واپس لوٹنا پڑا۔گویا اس خاندان کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تعلق ساٹھ سال سے بھی زیادہ عرصہ کا ہے۔ایسے خاندان کو تو روز بروز اپنے روحانی تعلقات میں بڑھنا چاہئے تھا نہ یہ کہ بجائے ترقی کرنے کے وہ آگے سے بھی گر جاتے۔خدا تعالیٰ کا سلوک ہمیشہ تعلق کی بناء پر ہوتا ہے ( خطبات محمود جلد 29 صفحہ 362) ڈاکٹر عبدالحمید صاحب چغتائی لاہور ایک پرانے مخلص احمدی خاندان میں سے ہیں۔یعنی وہ میاں فیملی میں سے ہیں جن کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ابتدائے دعوئی سے مخلصانہ تعلقات رہے ہیں۔میاں چراغ الدین صاحب مرحوم جن کے ڈاکٹر عبدالحمید صاحب پوتے ہیں اور لڑکی ان کی پڑپوتی ہے، وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ اتنا پرانا تعلق رکھنے والے تھے کہ میری پیدائش پر جب میرا عقیقہ ہوا تو اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو بھی لاہور سے بلوایا تھا۔اس سے سمجھ لو کہ ان کے کتنے پرانے تعلقات تھے۔میری پیدائش کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت کا اعلان فرمایا تھا اور مسیحیت کا دعویٰ آپ نے اس کے قریباً سال ڈیڑھ سال بعد کیا۔پس میری پیدائش پر انہیں عقیقہ کی تقریب میں لاہور سے بلانا اسی صورت میں ہوسکتا تھا جب وہ سالہا سال پہلے سے مخلصانہ تعلقات رکھتے ہوں۔گویا میری عمر سے بھی زیادہ اس خاندان کے تعلقات کی عمر ہے۔کم سے کم ہی سمجھ لیا جائے تو سات آٹھ سال پہلے کے تعلقات ضرور ثابت ہوتے ہیں۔میری پیدائش 1889ء میں ہوئی ہے۔اس لحاظ سے سمجھنا چاہئے کہ ان کے تعلقات