تذکار مہدی — Page 364
تذکار مهدی ) 364 روایات سید نا محمودی حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل کے ابتدائی زمانہ کی بات ہے۔بہر حال میں بیت الدعا میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے رویا میں بتایا گیا کہ پانچ ابراہیم گذرے ہیں ایک ابراہیم تو وہ تھے جن کا تورات میں ذکر آتا ہے دوسرے ابراہیم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔تیسرے ابراہیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تھے۔چوتھے ابراہیم حضرت خلیفہ اول تھے اور پانچویں ابراہیم تم ہو۔اب دیکھو یہ بچپن کی بات ہے جب مجھے رویا میں بتایا گیا کہ تم ابراہیم ہو۔اس وقت کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑے گا لیکن ابرا ہیمی مشابہت کے لئے ضروری تھا کہ ہمیں بھی ہجرت کرنی پڑے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑا۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابراہیم قرار دے کر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اسمعیل بنا دیا پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ابراہیم قرار دے کر مجھے اسمعیل بنا دیا اور پھر مجھے ابراہیم قرار دیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ ربوہ بسایا اور تم اسمعیل بن گئے اور تم نے اسے آباد کر لیا۔غرض ایک کے طفیل دوسرا ابراہیم بنا اور دوسرے کی وجہ سے تیسرا بنا۔یہ تسلسل خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں ہمیشہ جاری رکھا جاتا ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ الله يَبْدُوا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ (يونس:35) یعنی اللہ تعالی پیدائش عالم کو شروع بھی کرتا ہے اور پھر اس سلسلہ کو دہراتا بھی جاتا ہے۔اسی طرح ابراہیمی مقام بھی چکر کھاتا رہتا ہے۔پہلا ابراہیم جاتا ہے تو ایک اور ابراہیم آ جاتا ہے۔دوسرا جاتا ہے تو تیسرا آجاتا ہے اور یہ سب کچھ بعیدہ کے ماتحت ہوتا ہے۔قادیان سے محبت خطبات محمود جلد دوم صفحہ 395-394) جن مقاموں کے ساتھ خدا تعالیٰ کا تعلق ہوتا ہے۔وہ ہمیشہ کے لئے متبرک بنادیئے جاتے ہیں۔قادیان بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے۔یہاں خدا تعالیٰ کا ایک برگزیدہ مبعوث ہوا اور اس نے یہاں ہی اپنی ساری عمر گزاری اور اس جگہ سے وہ بہت محبت رکھتا تھا۔چنانچہ اس موقعہ پر جبکہ حضرت مسیح موعود لاہور گئے ہیں اور آپ کا وصال ہو گیا ہے ایک دن مجھے آپ نے ایک