تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 358 of 862

تذکار مہدی — Page 358

تذکار مهدی ) 358 روایات سید نامحمود گیا۔اور پھر ایسے واقعات بھی میں نے دیکھے ہیں کہ جلسہ سالانہ پر لوگ آئے اور اپنے بیمار بیوی بچے پیچھے چھوڑ آئے۔بعد میں تار آئی کہ اُن کا بیمار عزیز فوت ہو گیا ہے۔پچھلے سال ایک لڑکی یہاں آئی اور اُس کا بچہ فوت ہو گیا۔میں نے اُس کے رشتہ داروں سے کہا تھا کہ اگر بچہ بیمار تھا تو تم جلسہ سالانہ پر کیوں آئے ؟ اُس کے رشتہ داروں نے کہا کہ اس لڑکی نے کہا تھا کہ بچہ مرے یا جیے میں نے جلسہ سالانہ پر ضرور جانا ہے۔گویا اس لڑکی نے جلسہ سالانہ کی وجہ سے اپنے بچہ کی زندگی کی بھی پروانہ کی۔یہ کتنی بڑی قربانی ہے جو آنے والے کرتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں تم پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تم قربانی کرو اور جہاں تک ہو سکے جلسہ سالانہ پر آنے والے مہمانوں کو آرام پہنچاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم ان کی ادنیٰ سے ادنی ضرورت کو پورا کرو گے۔کیونکہ اگر ایک چھوٹے سے کمرہ میں پندرہ سولہ مہمان ٹھہریں تو انہیں آرام میسر نہیں آ سکتا۔لیکن اگر اس قدر بھی گنجائش پیدا نہ کی جائے تو ہم مہمانوں کو کہاں ٹھہرائیں؟ یہ چیز اب اتنے عرصہ سے جماعت کے سامنے آرہی ہے کہ مجھے اس کے لئے کسی خاص تحریک کی ضرورت نہیں۔جلسہ سالانہ پر 64-65 سال گذر چکے ہیں۔1891ء میں پہلا جلسہ ہوا تھا۔اس لحاظ سے اب تک اس پر 64 سال گذر چکے ہیں۔مگر اس سے پہلے بھی تو جماعتی اجتماع ہوتے ہوں گے۔بہر حال جو چیز کم سے کم 64 سال سے چلی آتی ہے میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کے لئے جماعت کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلانے کی ضرورت کیا ہے۔تمہیں تو خود اپنی ذمہ داریوں کو احساس ہونا چاہئے۔تمہارے سامنے مہمانوں کی کثرت ہوتی ہے۔تمہارے سامنے ان کی پراگندگی ہوتی ہے اور تمہارے سامنے ان کی مصیبت اور ایثار و قربانی ہوتی ہے تمہیں خودان باتوں کا احساس ہونا چاہئے۔(الفضل 16 دسمبر 1954 ء جلد 43/8 نمبر 227 صفحہ 4) اصل تقریر وہی جس کو دل میں رکھ لیں وو۔۔۔اس کے بعد حضور نے لمبی دعا کروائی۔دعا سے فارغ ہونے پر حضور نے پہلے تو یہ اعلان فرمایا کہ میں نماز مسجد مبارک میں پڑھوں گا اور اس کے بعد فرمایا:۔اس دفعہ ملاقاتیں مختصر کی گئی ہیں امید ہے کہ دوست اس کی پروا نہیں کریں گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں تو ملاقاتیں ہو ا ہی نہیں کرتی تھیں۔آپ سیر کو