تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 862

تذکار مہدی — Page 272

تذکار مهدی ) 2726 روایات سید نا محمودی تو بہ کر لو۔انہوں نے کہا میں تو یہ کس طرح کروں۔جب میں قادیان سے چلا تھا تو اسی وقت میں نے رویاء میں دیکھا تھا کہ مجھے بہتھ کڑیاں پڑی ہوئی ہیں۔پس جب مجھے خدا نے کہا تھا کہ تمہیں اس راہ میں بہتھ کڑیاں پہنی پڑیں گی۔تو اب میں ان ہتھ کڑیوں کو اتر وانے کی کس طرح کوشش کروں۔یہ ہتھ کڑیاں میرے ہاتھوں میں پڑی رہنی چاہئیں تا کہ میرے رب کی بات پوری ہو۔اب دیکھو انہیں یہ وثوق اور یقین اسی لئے حاصل ہوا کہ انہوں نے خود ایک خواب دیکھا تھا۔اسی طرح خواہ کوئی کتنا ہی قلیل علم رکھتا ہو۔اگر وہ کوئی خواب دیکھ لے تو بزدلی کی وجہ سے وہ اس کو چھپالے تو اور بات ہے۔ورنہ اپنی جھوٹی خواب پر بھی اسے اس سے زیادہ یقین ہوتا ہے۔(الفضل 22 جولا ئی 1956 ء جلد 45/10 نمبر 168 صفحہ 5) حقیقی اطاعت کا جوش فکر پیچھے چھوڑ دیتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی الہامات نازل ہوئے کہ اٹھو اور دنیا کو میری طرف بلاؤ اور دنیا میں پھر میرے دین کو قائم کرو۔ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہی کیفیت آپ کی بھی ہوئی ہوگی۔آپ بھی حیران ہوئے ہوں گے کہ کہاں میں اور کہاں یہ کام۔قادیان جیسی جگہ میں میرے جیسے انسان کو آج خدا یہ کہہ رہا ہے کہ دنیا، مہذب دنیا ، طاقتور دنیا، سامانوں والی دنیا مجھے سے دور پڑی ہوئی ہے، اتنی دور کہ دنیا اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتی۔جاؤ اور ان گناہ کے قلعوں کو پاش پاش کر دو جو اسلام کے مقابلہ میں بنائے گئے ہیں اور جاؤ اور ان شیطانی حکومتوں کو مٹا دو جو میری حکومت کے مقابلہ میں قائم کی گئی ہیں اور ان تمام بے دینی کے قلعوں اور شیطانی حکومتوں کی جگہ میری حکومت اور دین کی بادشاہت قائم کرو۔اگر کوئی شخص دور بین نگاہ رکھتا ہے، اگر کوئی شخص حقیقت کو سمجھ سکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہ مطالبہ اس سے بھی زیادہ مشکل تھا جیسے کسی کو چاند دکھایا جائے اور کہا جائے کہ جاؤ اور اس چاند کو جا کر تو ڑ ڈالو۔وہ تو وہاں جا بھی نہیں سکتا پھر اس سے یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس کو توڑ ڈالے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تو وہاں پہنچ بھی نہ تھی جہاں خدا آپ کو پہنچانا چاہتا تھا۔بھلا کون سے ذرائع آپ کے پاس ایسے موجود تھے کہ آپ امرتسر کے لوگوں تک ہی اپنی آواز پہنچا سکتے یالا ہور، بمبئی اور کلکتہ کے لوگوں تک یہ الہی پیغام پہنچا سکتے۔یا کون سے ذرائع آپ کے پاس ایسے موجود تھے کہ آپ عرب کے لوگوں کو بیدار کر سکتے۔یا آپ انگلستان اور امریکہ تک اپنی آواز پہنچا سکتے ؟ ہزاروں آواز میں دنیا میں گونج رہی