تذکار مہدی — Page 270
تذکار مهدی ) 270 الہام الہی کے ذریعہ تائید اور نصرت روایات سید نا محمود موجودہ زمانہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سُرخی کے چھینٹوں والا کشف دکھایا گیا تو سُرخی کے چھینٹے نہ صرف آپ کی قمیص پر پائے گئے بلکہ ایک قطرہ حضرت میاں عبداللہ صاحب سنوری کی ٹوپی پر بھی آگرا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس نشان میں اُن کو بھی شریک کر لیا۔اسی طرح ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کے زمانہ میں مجھے بتایا گیا کہ آج رات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ الہام نازل ہوا ہے۔کہ اِنِّی مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً - صبح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت کے لئے اپنے الہامات لکھ کر دیئے تو اتفاقاً آپ کو یہ الہام لکھنا یاد نہ رہا۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ مجھے تو آج رات ایک فرشتہ نے بتایا تھا کہ آپ کو یہ الہام ہوا ہے کہ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً۔مگر آپ نے جو الہامات لکھے ہیں اُن میں اس کا کہیں ذکر نہیں۔آپ نے فرمایا۔ٹھیک ہے مجھے یہ الہام ہوا تھا مگر لکھنا یاد نہیں رہا۔پھر آپ اندر سے اپنے الہامات کی کاپی اٹھا لائے اور مجھے فرمایا کہ دیکھو اس میں میں نے یہ الہام درج کیا ہوا ہے۔اس کے بعد آپ نے اُس الہام کو بھی اخبار میں شائع کروادیا۔اب دیکھو ادھر ایک الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوتا ہے اور ادھر اللہ تعالیٰ مجھے بھی بتا دیتا ہے کہ ان الفاظ میں آپ پر الہام نازل ہوا ہے اور صبح معلوم ہوتا ہے کہ بات بالکل درست تھی۔(تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 116-115) زندہ معجزہ اپنی ذات میں ظاہر ہوتا ہے میں نے پچھلے دنوں جماعت کے نو جوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی جس پر میں نے دیکھا کہ بیسیوں نوجوانوں کے مجھے خط آنے شروع ہو گئے کہ ہم نے فلاں خواب دیکھی یا فلاں کشف دیکھا ہے یا فلاں الہام ہم پر نازل ہوا ہے۔پس اگر آپ لوگ تقوی وطہارت اپنے اندر پیدا کریں اور دعاؤں اور ذکر الہی کی عادت ڈالیں اور تہجد اور درود پر التزام رکھیں تو اللہ تعالیٰ یقیناً آپ لوگوں کو بھی رویائے صادقہ اور کشوف سے حصہ دے گا اور اپنے الہام اور کلام سے مشرف کرے گا اور زندہ معجزہ در حقیقت وہی ہوتا ہے جو انسان کی اپنی ذات میں ظاہر ہو۔بیشک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں، حضرت موسی علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں، حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں اور رسول کریم می