تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 862

تذکار مہدی — Page 253

تذکار مهدی ) 253 روایات سید نا محمود اور ٹولوں لنگڑوں کو نکال کر آپ کے سامنے پیش کر دیا اور کہا۔زبانی باتوں سے جھگڑے طے نہیں ہوتے۔آپ کہتے ہیں۔میں مسیح ناصری کا مثیل ہوں اور مسیح ناصری اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے، بہروں کو کان بخشا کرتے تھے اور کولوں لنگڑوں کے ہاتھ پاؤں درست کر دیا کرتے تھے۔ہم نے آپ کو تکلیف سے بچانے کے لئے اس وقت چند اندھے ، بہرے اور لولے لنگڑے اکٹھے کر دیئے ہیں۔اگر آپ فی الواقعہ مثیل مسیح ہیں تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ہم لوگوں کے دل ان کی اس بات کو سن کر بیٹھ گئے اور گوہم گو ہم سمجھتے تھے کہ یہ بات یونہی ہے۔مگر اس خیال سے گھبرا گئے کہ آج لوگوں کو ہنسی اور ٹھٹھے کا موقعہ مل جائے گا۔مگر جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چہرے کو دیکھا تو آپ کے چہرہ پر ناپسندیدگی یا گھبراہٹ کے کوئی آثار نہ تھے۔جب وہ بات ختم کر چکے تو آپ نے فرمایا دیکھئے پادری صاحب! میں جس مسیح کے مثیل ہونے کا دعویٰ کرتا ہوں اسلامی تعلیم کے مطابق وہ اس قسم کے اندھوں ، بہروں اور لولوں لنگڑوں کو اچھا نہیں کیا کرتا تھا۔مگر آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ مسیح جسمانی اندھوں، جسمانی بہروں، جسمانی لولوں اور جسمانی لنگڑوں کو اچھا کیا کرتا تھا اور آپ کی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر تم میں ایک رائی برابر بھی ایمان ہو اور تم کسی پہاڑ سے کہو کہ یہاں سے وہاں چلا جائے تو وہ چلا جائے گا۔(متی باب 17 آیت 21، لوقا باب 17 آیت 6) اور اگر تم بیماروں پر ہاتھ رکھو گے تو وہ اچھے ہو جائیں گے۔(مرقس باب 16 آیت 17-18) پس یہ سوال مجھ سے نہیں ہو سکتا۔میں تو وہ معجزے دکھا سکتا ہوں جو میرے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھائے۔آپ ان معجزوں کا مطالبہ کریں تو میں دکھانے کے لئے تیار ہوں۔باقی رہے اس قسم کے معجزے سو آپ کی کتاب نے بتادیا ہے کہ ہر وہ عیسائی جس کے اندر ایک رائی کے برابر بھی ایمان ہو ویسے ہی معجزے دکھا سکتا ہے جیسے حضرت مسیح ناصری نے دکھائے سو آپ نے بڑی اچھی بات کی جو ہمیں تکلیف سے بچالیا۔اور ان اندھوں، بہروں، لولوں اور لنگڑوں کو اکٹھا کر دیا۔اب یہ اندھے، بہرے، لولے اور لنگڑے موجود ہیں اگر آپ میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان موجود ہے تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔آپ فرماتے تھے اس جواب سے پادریوں کو ایسی حیرت ہوئی کہ بڑے بڑے پادری ان لولوں لنگڑوں کو کھینچ کھینچے کر الگ کرنے لگ گئے تو اللہ تعالیٰ اپنے مقربین کو ہر موقع پر عزت بخشتا ہے اور اُن کو ایسے ایسے