تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 862

تذکار مہدی — Page 242

تذکار مهدی ) 242 روایات سید نا محمودی نے سوال کیا کہ مرزا صاحب نے تم کو کیا دیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اور تو کچھ نہیں جانتے لیکن اتنی بات پھر بھی سمجھ سکتے ہیں کہ لوگ پہلے ہم کو چوہڑے کہتے تھے لیکن مرزا صاحب کے تعلق کی وجہ سے اب ہمیں مرزائی کہتے ہیں۔گویا ہم چوہڑے تھے اب ان کے طفیل مرزا بن گئے لیکن آپ پہلے مرزا تھے مرزا صاحب کی مخالفت کی وجہ سے چوہڑے بن گئے۔اب یہ باتیں ہیں تو بظاہر لطائف مگر ان کے اندر معرفت کا فلسفہ بھی موجود ہے۔ان ان پڑھ لوگوں نے اپنی زبان سے اس مفہوم کو ادا کر دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء کے مخالفوں کو تباہ کر دیتا ہے اور ماننے والوں کو ترقی دیتا ہے۔پس سچی بات یہ ہے کہ احمدی ہوتے ہی انسان کی عقل مذہبی امور میں تیز ہو جاتی ہے اور وہ علماء پر بھی بھاری ہوتا ہے۔لیکن اس امر کو نظر انداز کر دو تو بھی کونسا ایسا احمدی ہے جس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ اس کے طبقہ کے لوگ دنیا میں موجود نہیں۔بلکہ ہر احمدی اپنی عقل اور سمجھ میں کم سے کم اپنے طبقہ کے ہر عیسائی، ہندو، سکھ اور غیر احمدی سے زیادہ ہوشیار ہوگا۔(خطبات محمود جلد 16 صفحہ 798،797) ہماری عمریں تو مخالفتوں اور گالیاں کھانے میں ہی گزریں پس نبوت بے شک انعام ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری عمر قربانی ہی کرتے رہے۔یہی حالت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہم دیکھتے ہیں۔آپ کی ساری عمر اسی طرح گزری کہ کہیں پتھر ہیں، کہیں گالیاں ہیں ، کہیں مقدمے دائر کئے جا رہے ہیں۔کہیں شورشیں بپا کی جاتی ہیں۔حتی کہ جس وقت آپ کی وفات ہوئی اس وقت بھی جبکہ ہمارے دل زخمی تھے اور دنیا ہماری آنکھوں میں تیرہ و تار تھی۔ہزاروں لوگ مغلظ گالیاں بک رہے اور پتھر مار رہے تھے۔حالانکہ کسی بڑے سے بڑے چور اور بدمعاش کی وفات پر بھی یہ سلوک کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ہمارے متعلق کہا جاتا ہے کہ ہم نے اپنی حکومت بنارکھی ہے لیکن کیا حکومت ایسی ہی ہوتی ہے؟ ان لوگوں میں سے کوئی ایسا شریف آدمی نہ تھا جو انہیں بتا سکتا کہ مرنے والے سے محبت کرنے والے لوگ اندر بیٹھے رور ہے ہیں۔تم لوگ خدا تعالیٰ کا خوف کرو اور ان کے نہ دل دکھاؤ۔پھر آپ کے بعد بھی یہی حال ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ہمارا غلام بنا دیا ہے مگر یہ بعد والے دیکھیں گے۔وہ زمانہ آنے والا ہے جب وہ لوگ تختوں پر بیٹھے ہوں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام آتے ہی مؤدب کھڑے ہو جایا کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام