تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 210 of 862

تذکار مہدی — Page 210

تذکار مهدی ) 210 روایات سید نا محمود عیسائیوں کا خدا مر گیا اس پر مسلمانو ! تم کیوں غصے ہوتے ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیالکوٹ میں گئے تو مولویوں نے فتویٰ دیا کہ جوان کے لیکچر میں جائے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا لیکن چونکہ حضرت مرزا صاحب کی کشش ایسی تھی کہ لوگوں نے اس فتویٰ کی بھی کوئی پرواہ نہ کی تو راستوں پر پہرے لگا دیئے گئے تا کہ لوگوں کو جانے سے روکیں اور سڑکوں پر پتھر جمع کر لئے گئے کہ جو نہ رکے گا اسے ماریں گے۔پھر جلسہ گاہ سے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر لے جاتے کہ لیکچر نہ سُن سکیں۔بی ٹی صاحب جو اس وقت سیالکوٹ میں سٹی انسپکٹر تھے اور پھر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہو گئے تھے اب معلوم نہیں ان کا کیا عہدہ ہے ان کا انتظام تھا۔جب لوگوں نے شور مچایا اور فساد کرنا چاہا تو چونکہ حضرت صاحب کی تقریر اس نے بھی سنی تھی وہ حیران ہو گیا کہ اس تقریر میں حملہ تو آریوں اور عیسائیوں پر کیا گیا ہے اور جو کچھ مرزا صاحب نے کہا ہے اگر وہ مولویوں کے خیالات کے خلاف بھی ہو تو بھی اس سے اسلام پر کوئی اعتراض نہیں آتا اور اگر وہ باتیں کچی ہیں تو اسلام کا سچا ہونا ثابت ہوتا ہے۔پھر مسلمانوں کے فساد کرنے کی کیا وجہ ہے؟ اگر چہ وہ سرکاری افسر تھا مگر وہ جلسہ میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ یہ تو کہتے ہیں کہ عیسائیوں کا خدا مر گیا اس پر مسلمانو! تم کیوں غصے ہوتے ہو۔غرض ان لوگوں کا ہم سے یہ سلوک ہے اور بادی النظر میں یہی نظر آتا ہے کہ اگر ان میں سے لوگ آریوں میں جاتے ہیں تو ہمیں کیا مگر اصل بات یہ ہے کہ یہ خیال غلط ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے متعلق یہاں تک فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار کا خر کنند دعوائے حب پیمبرم سوچ سمجھ کر کم وقت میں کام کرنا چاہئے تحریک شدھی ملکا نا، انوار العلوم جلد 7 صفحہ 192) مولوی برہان الدین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک نہایت ہی مخلص صحابی گزرے ہیں۔احمدیت سے پہلے وہ وہابیوں کے مشہور عالم تھے اور ان میں انہیں