تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 862

تذکار مہدی — Page 138

تذکار مهدی ) 138 نامحمودی روایات سیّد نا محمود اس قسم کا مجھے ذاتی طور پر تجربہ حاصل ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا ، مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً۔میں اپنی افواج کے ساتھ اچانک تیری مدد کے لئے آؤں گا۔جس رات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا اسی رات ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آج یہ الہام ہوا ہے کہ اِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً جب صبح ہوئی تو مفتی محمد صادق صاحب نے مجھے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو تازہ الہامات ہوئے ہوں وہ اندر سے لکھوالا ؤ۔مفتی صاحب نے اس ڈیوٹی پر مجھے مقرر کیا ہوا تھا اور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تازہ الہامات آپ سے لکھوا کر مفتی صاحب کو لا کر دے دیا کرتا تھا تا کہ وہ انہیں اخبار میں شائع کر دیں۔اس روز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب الہامات لکھ کر دیئے تو جلدی میں آپ یہ الہام لکھنا بھول گئے اِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيْكَ بَغْتَةً میں نے جب ان الہامات کو پڑھا تو میں شرم کی وجہ سے یہ جرات بھی نہ کر سکتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس بارہ میں کچھ عرض کروں اور یہ بھی جی نہ مانتا تھا کہ جو مجھے بتایا گیا تھا اسے غلط سمجھ لوں۔اسی حالت میں کئی دفعہ میں آپ سے عرض کرنے کے لئے دروازہ کے پاس جا تا مگر پھر لوٹ آتا۔پھر جاتا اور پھر لوٹ آتا آخر میں نے جرات سے کام لے کر کہہ ہی دیا کہ رات مجھے ایک فرشتہ نے بتایا تھا کہ آپ کو الہام ہوا ہے اِنِّي مَعَ الأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً۔مگر ان الہامات میں اس کا ذکر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ الہام ہو اتھا مگر لکھتے ہوئے میں بھول گیا۔چنانچہ کا پی کھولی تو اس میں وہ الہام بھی درج تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پھر اس الہام کو بھی اخبار میں اشاعت کے لئے درج فرمایا۔اب یہ ایک بلا واسطہ کلام تھا جو آپ کے کانوں پر نازل ہوا مگر ساتھ ہی مجھے بھی بتا دیا گیا کہ آپ کو یہ الہام ہوا ہے۔( تفسیر کبیر جلد نهم صفحہ 448-447) میرے ماننے والے میرے منکروں پر غالب رہیں گے ہماری جماعت لاکھوں کی ہے یا ہزاروں کی ، مؤمنوں کی ہے یا منافقوں کی مخلصوں کی ہے یا کمزوروں اور مترددوں کی ، اسے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے لیکن جماعت کی خواہ کوئی تعداد ہو، جماعت کی خواہ کوئی حالت ہو میں یہ جانتا ہوں اور اُس وقت سے مجھے اس کا علم دیا