رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ — Page 64
64 آتا ہے اور ہم اس کے غلام۔دیکھو ہمارے آقا و مولیٰ محمد مصطفے ﷺ نے کس طرح اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ کر کے تو کل علی اللہ کی بلند ترین چوٹیوں کو تاراج کیا اور اسی تو کل کی برکت سے آپ نے مقام محمود پایا نفسِ مطمئنہ آپ کو عطا ہوا اور خدا تعالیٰ سے قرب اور محبت کا وہ مقام آپ کو نصیب ہو اجس سے قریب تر کوئی اور مقام نہیں۔دیکھو اور سنو! کہ آج ہمارے لئے اس کے علاوہ کوئی اور راستہ فلاح اور نجات کا نہیں کہ صلى الله الله ہم ہادی کامل، فجر دو عالم حضرت محمد مصطفے ﷺ کی پیروی کریں کہ آج ہر خیر و برکت آپ ہی کے قدموں سے وابستہ کر دی گئی ہے۔پس اے محمد عربی ﷺ کے غلامو! جو اس کی محبت کو اپنے سینوں میں بسانے والے ہو! اپنے اس دعوئی محبت کو سچ کر دکھاؤ اور آپ کی روشن کی ہوئی راہوں پر چلتے ہوئے تو کل علی اللہ کی منازل کو طے کرتے چلے جاؤ۔یاد رکھو کہ اسی راہ سے تمہیں حقیقی نجات نصیب ہوگی اور اسی راہ سے خدا تعالیٰ کی محبت تمہیں عطا ہوگی۔دیکھو ہمارے محبوب نے ہمیں یہ نوید سنائی ہوئی ہے: إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (۳:۳۲) کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ بھی تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔خدا کرے کہ محمد عربی ﷺ ( فداہ ابی وامق ) کے نقوشِ پا کی برکت سے ہم سب کو خدا کی محبت کی یہ لازوال دولت نصیب ہو جائے۔آمین وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينِ