رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ — Page 65
رہے خلق کامل رہے حسنِ تام ـلیک الـ ـوة عليك السلام ارشاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام و تبتل کا عملی نمونہ ہمارے پیغمبر خدا ﷺ ہیں۔نہ آپ کو کسی کی مدح کی پروا، نہ ذم کی۔۔۔۔۔یہ بات بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ جو شخص متبثل ہو گا متوکل بھی وہی ہو گا۔۔۔۔۔۔جیسے ہمارے نبی کریم ﷺ کامل متبتل تھے ویسے ہی کامل متوکل بھی تھے۔اور یہی وجہ ہے کہ اتنے وجاہت والے اور قوم و قبائل والے سرداروں کی ذرا بھی پروانہیں کی اور ان کی مخالفت سے کچھ بھی متاثر نہ ہوئے۔آپ میں ایک فوق العادت یقین خدا تعالیٰ کی ذات پر تھا۔اسی لئے اس قدر عظیم الشان بوجھ کو آپ نے اٹھا لیا اور ساری دنیا کی مخالفت کی اور ان کی کچھ بھی ہستی نہ سمجھی۔یہ بڑا نمونہ ہے تو کل کا جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی الحکم جلد ۵ نمبر ۳۷ صفحه ۱ تا ۳ پرچه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۱ء)