رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ

by Other Authors

Page 22 of 65

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ — Page 22

22 22 اور قادر وتوا نا خدا کی تائید و نصرت پر کامل بھروسہ آپ کی حیات طیبہ کے ایسے عنوان ہیں جن کی جھلک آپ کی ساری زندگی پر محیط نظر آتی ہے۔آپ نے ہر حالت میں ، ہر موقع پر تو کل علی اللہ کا علم سر بلند رکھا۔تو کل کے اچھوتے اور دلکش انداز اختیار فرمائے ، نئے سے نئے اسلوب دنیا کو عطا فرمائے اور تو کل علی اللہ کی ہر راہ میں اپنے اسوہ حسنہ سے ایسے سنگ میل نصب فرمائے جو رہتی دنیا تک روشنی اور عظمت کے مینار کے طور پر قائم رہیں گے۔چند ایک متفرق واقعات پیش کرتا ہوں۔واقعات کی دنیا میں صل الله رسول مقبول ﷺ کے تو کل علی اللہ کے اس اجمالی ذکر کے بعد آیئے ہم واقعات کی دنیا میں اتر کر دیکھیں کہ ہمارے پیارے آقا نے کس کس انداز میں تو کل علی اللہ کی شمعیں فروزاں کی ہیں۔آپ کی مظہر زندگی میں تو کل علی اللہ کے ایمان افروز واقعات اس کثرت سے نظر آتے ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ خوبصورت ستاروں سے بھرا ہوا آسمان ہے۔ہر ستارہ ایک دلآویز رعنائی رکھتا ہے اور ستاروں کی یہ خوبصورت کہکشاں ایک مسحور کن منظر پیش کرتی ہے۔☆ عین جوانی میں جب رسول خدا ﷺ کی مکہ کی ایک مالدار اور نیک خاتون حضرت خدیجہ سے شادی ہوئی تو حضرت خدیجہ نے آپ کو غلام اور زرکثیر تحفہ کے طور پر دیا۔کوئی اور ہوتا تو خوشی سے پھولے نہ سماتا اور مال کثیر کو تجارت سے مزید