تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 78 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 78

71 دوسرے دن 2 ستمبر کو مولوی درد خود ہوٹل میں گئے۔اور بہت کوشش کی۔مگر کونسل جدہ نے ان کی بات نہ مانی۔آخر امام نے کہا کہ پھر خود آپ ہی دعوت کی تاریخ مقرر کر دیں۔جس پر انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کر دیں ساتھ ہی۔۔۔۔( بیت) کے افتتاح کی تفاصیل بھی سب ان سے مل کر طے کر لیں۔چلتے ہوئے انہوں نے فرمایا۔کہ اب آپ اطمینان سے جا کر انتظام کریں۔28 ستمبر 1926ء کو ایک بارسوخ دوست کا خط امام کو ملا۔جس کا مطلب یہ تھا: - ” مجھے بہت افسوس ہے۔کہ دعوت استقبالیہ اور افتتاح کے راستہ میں بہت سی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔یہاں کے سرکاری افراد کو تو آپ سے ہمدردی ہے۔مگر ہندوستان کے مسلمانوں نے یہ مشکلات پیدا کی ہیں۔جو میں زبانی بیان کروں گا۔وقت چونکہ اب بہت تنگ ہے، اس لئے آپ اخبارات میں اور ان لوگوں کو جنہیں آر دعوتی رقعے ارسال فرما چکے ہیں۔حسب ذیل اطلاع بھیج دیں۔مولوی عبدالرحیم درد اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ دیگر ضروری مشاغل اور مصروفیات کے باعث ہز ہائی نس امیر فصیل ابن سعود اس استقبالیہ دعوت میں شامل نہ ہوسکیں گے۔جو ان کے اعزاز میں 29 ستمبر 1926ء بدھ کے دن دی جانے والی تھی اور جو مجبوراً فسخ کی جاتی ہے۔انہی وجوہات بالا کے سبب سے ہی بیت لندن کا افتتاح جو 3 اکتوبر اتوار کے دن اُن کے ہاتھ سے کرایا جانا تھا۔وہ بھی فی الحال ملتوی کیا جاتا ہے۔