تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 66 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 66

59 اس کے بعد تجویز کی گئی کہ اس تقریب سعید کی خوشی میں صدقہ کیا جائے۔چنانچہ تمام دوستوں نے چندہ لکھایا جو حسب ذیل ہے۔(1) شیخ یعقوب علی صاحب 10 شلنگ (2) سید وزارت حسین صاحب 1 پاؤنڈ (3) ملک محمد اسمعیل صاحب 10 شلنگ (4) خان عبدالرحیم صاحب خالد 10 شلنگ (5) شیخ ظفر حق خان صاحب 10 شلنگ (6) مسٹر جبریل مارٹن صاحب 10 شلنگ (7) مسٹر شرف الدین صاحب 212 شلنگ (8) مسٹر کندن لال صاحب 5 شلنگ (9) ملک غلام فرید صاحب 1 گنی (10) خاکسار درد 1 گنی والسلام خاکسار درد تعمیر کا کام تمام جاڑے جاری رہا اور 1926ء کے موسم گرما کے آخر میں ختم ہوا۔اس کے متعلق تمام انگریزی اخبارات نے بکثرت فوٹو بنیادیں کھود نے کے نظارہ کے اور بیت کی عمارت کے مختلف مدراج کے شائع کئے ہیں۔چنانچہ ٹائمز آف لنڈن (The Times of London) اپنے 29ستمر 1925ء کے پرچہ میں رقمطراز ہے۔