تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 46 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 46

42 پروفیسر لی اون (Dr۔& Mrs۔Lion)، (سابق عبداللہ کومکم ) ہز ایکسی لینسی بیران بیشی ( His Excellency Barin Heshy) معه دختر خود سفیر جاپان، سفیر جرمن، اتھو نیا اور سرویا کے منسٹرز، زگو سلاف کے نمائندے موجود تھے اور البانیہ اور فن لینڈ اور ترکی کے سفراء نے محبت آمیز ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بوجہ علالت عدم شرکت کا افسوس ظاہر کیا۔ترکی سفیر نے ایک روز قبل ٹیلیفون پر بمسرت شمولیت کا اظہار کیا تھا مگر یکا یک بیمار ہو جانے کی وجہ۔ان کو موقع نہ مل سکا تھا جس کا ان کو افسوس ہے۔انگلستان کے ہر سہ پارٹی کے لیڈروں نے اظہار ہمدردی کیا اور بوجہ انتخاب میں دن رات مصروف رہنے کے عدم حاضری کا افسوس سے غذر کیا۔پرائم منسٹر کا مکتوب: سے سر ریمزے میکڈانلڈ (Sir Remze McDonald) پرائم منسٹر نے امام جماعت احمدیہ کی اس مبارک تقریب پر دعوت کا شکریہ ادا کیا لیکن چونکہ وہ لنڈن سے باہر تھا اسے اس موقعہ پر نہ آ سکنے کا بہت افسوس ہوا۔غرض یہ مجمع جو دوسو (200) سے اوپر اصحاب کا تھا یہ معمولی مجمع نہ تھا اور الیکشن میں مصروفیت اور نہایت ہی تنگ وقت میں اطلاع ہونے کے باوجود احباب اس مبارک تقریب پر جمع ہوئے جلسہ کا پروگرام پہلے سے مرتب کیا ہوا تھا۔اخبار نویس اور فوٹوگرافر اور سنیما والے : اس مجمع کے علاوہ سلطنت کے زبردست ستون (پریس) کے متعدد قائمقام موجود تھے اور یہ قائمقام انگلستان کے اس زبردست پریس کے قائم