تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 176 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 176

158 رائٹر کو معلوم ہوا ہے کہ امیر فیصل ابن سعود ساؤتھ فیلڈز کی بیت کی رسم افتتاح کو ادا نہ کریں گے جو پرسوں تیسری اکتوبر کو ہونے والی تھی۔اس ارادہ کی تبدیلی کی وجہ نہیں معلوم، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ مکہ معظمہ سے ایک تار کے آنے کے بعد ایسا کیا گیا۔لنڈن 2 /اکتوبر 1926ء۔۔۔۔(بیت) کے افتتاح کے متعلق امیر فیصل نے جو تامل کیا اُس کی معلوم ہوئی ہے کہ ولایت کے اخبارات میں بعض غلط بیانات شائع ہو گئے تھے جن کو مصری اخباروں نے نقل کیا، وہ یہ کہ امام بیت نے بیان کیا ہے کہ یہ بیت عیسائیوں کے لئے بھی ایسی ہی کھلی ہے جیسی کہ مسلمانوں کے لئے۔یہ بیان مکہ معظمہ) میں مشہور ہو گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں سے شہزادہ کو ممانعت کا تار بھیجا گیا۔قادیان 29 ستمبر 1926ء سلطان ابن سعود کو تار دیا ہے۔آپ امیر فیصل سے درخواست کریں کہ وہ سلطان ابن سعود کو تار دیں کہ اس معاملہ میں یہاں تک آگے بڑھنے کے بعد پیچھے ہٹنا اسلام اور آپ کی حکومت کو غیر مسلموں کی ہنسی کا نشانہ بنا دے گا۔ابن سعود کی حکومت پہلے ہی ہندوستان کے عوام کی ہمدردی اپنے ہاتھ سے کھو چکی ہے اور اب اس طرح سمجھدار اور تعلیم یافتہ طبقہ بھی ان سے برگشتہ ہو جائے گا۔اگر امیر فیصل افتتاح میں شرکت نہ کریں تو مسٹر فلمی سے مشورہ کر کے مقامی حالات کو مد نظر رکھ کر مناسب کارروائی کریں۔میں اس کو پسند کرتا ہوں کہ بیت کا افتتاح بہر حال کر دینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ اس تقریب کو بابرکت