تواریخ مسجد فضل لندن — Page 132
117 (4) ڈیلی ایکسپریس (Daily Express) (مورخہ 24 ستمبر 1926ء) لنڈن میں موذن کی اذان موذن کی آذان یعنی (لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ) بہت جلد سنی جائے گی۔لنڈن کی عمارات میں ایک مزید اضافہ ساؤتھ فیلڈ کی مسجد ہے۔اس کی بنیاد فرقہ احمدیہ نے ڈالی ہے۔یہ عمارت جو جزائر برطانیہ میں اپنی قسم کی ایک ہی عمارت ہے۔175 آدمیوں کے لئے گنجائش رکھتی ہے۔مسجد ایک سفید عمارت ہے جس پر سیمنٹ کی لپائی کی ہوئی ہے۔اس میں ایک گنبد اور چار مینارے ہیں۔میناروں سے مؤمنین کو آذان دی جائے گی۔اس میں اور ایشیائی مسجدوں میں فرق اتنا ہے کہ اس میں لمبی اور تنگ کھڑکیاں رکھی گئی ہیں۔دروازہ پر خاص قسم کے سیمنٹ کا بنایا ہوا ایک کتبہ ہے جس پر کلمہ لکھا گیا ہے۔اس کو ایک انگریز نقاش نے ایک بڑی کی ہوئی تصویر سے کندہ کیا ہے۔امیر فیصل اس مسجد کا افتتاح 3 راکتو بر کو کریں گے۔مسجد کے ایک کارکن نے کل ڈیلی ایکسپریس کے ایک نمائندہ کو کہا کہ اس ملک میں اسلام کی کافی تبلیغ ہوتی ہے۔نومسلموں کی تعداد خاصی بڑھ رہی ہے۔(5) ویسٹ منسٹر گزٹ (West Minister Gazette) (مورخہ 24 ستمبر 1926ء) مشرق اور مغرب نے مل کر شہزادہ فیصل کا پیڈ لیکن اسٹیشن پر خیر مقدم کیا۔شہزادہ فارن آفس کے مہمان ہوں گے۔استقبال کے لئے لنڈن کے مسلمان موجود تھے۔بعض پگڑیاں پہنے ہوئے تھے۔اور بعض ہندوستانی لباس