تواریخ مسجد فضل لندن — Page 130
115 مشرق مغرب سے اتنا دور ہے جتنا کہ ہم خیال کرتے تھے۔خوبصورت نوجوان امیر فیصل لندن کی پہلی بی مسجد کا افتتاح فرمائیں گے۔آج کل چونکہ بازنشائن طرز کی معماری کا رواج ہے۔بدیں سبب احمدیہ بی مسجد کے سفید گنبد مسیحی معبد کے درمیان بہت کم فرق معلوم ہوتا ہے۔ہمیں اطلاع ملی ہے کہ یہ ایک سیدھی سادی وہی اعلیٰ قسم کی عمارت ہے جس کے چاروں کونوں پر مینار ہیں جہاں سے مودن نماز کے لئے مؤمنین کو بُلایا کرے گا۔باغ کے حوض اور وضو کے فوارہ میں اگر چہ کچھ کام باقی ہے لیکن اتوار تک سب کچھ مکمل ہو جائے گا۔دروازہ پر عربی اور فارسی کتبے ہیں جس میں لکھا ہے کہ صرف اللہ معبود ہے اور محمد اُس کا رسول ہے مسجد کے اندر ایک موٹی قالین ہے جس پر جوتے سمیت نہیں جاتے۔جوتے اتارنے کے لئے بیٹھنے کی جگہیں دروازے کے قریب بنی ہیں۔بیٹھ کر نماز پڑھنے کا خیال ایشیائی ہے۔لندن میں 2000 مسلمان ہیں اور نئی مسجد میں صرف 250 کے لئے جگہ ہے۔یہ مسجد کافی نہیں۔عورتوں کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے مگر مردوں کے ساتھ مل کر نہیں۔امام مسجد کا قول ہے کہ عورت کو جو حیثیت ہم نے دی ہے وہ اتنی بڑی ہے کہ ایشیا نے کبھی بھی اتنی بڑی حیثیت عورت کو نہیں دی۔ہمارا خیال ہے مغربی اقوام افراط سے کام لیتی ہیں۔66 (3) سنڈر لینڈ ڈیلی ایکو (Sunderland Daily Echo) (مورخہ 23 ستمبر 1926ء) ایک نئی مسجد - ساؤتھ فیلڈ کی نئی مسجد کا افتتاح" اسلامی دنیا میں ایک اہم واقعہ ہے۔اس نئی مسجد کا افتتاح امیر فیصل یں گے جو سلطان ابن سعود کے صاحبزادہ ہیں۔یہ مسجد اس ملک میں