تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 50 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 50

46 یاد کرنے اور اس کے حضور میں اپنی عبودیت کا اظہار کرنے کے لئے بنائی جاتی ہے۔جو سب دنیا کی پیدا کرنے والی ہے۔خواہ وہ کسی ملک کے رہنے والے ہوں یا کسی حکومت میں بستے ہوں یا کوئی زبان بولتے ہوں وہاں جا کر ایک ہو جاتے ہیں۔وہ ہستی وہ نقطہ مرکزی ہے جس کے حضور میں کل انسان بڑے اور چھوٹے، کالے اور گورے، مشرقی اور مغربی کا سوال ہی نہیں رہتا کیونکہ جوں جوں اس کے نزدیک چلا جاتا ہے اختلاف مٹتے جاتے ہیں اور اتحاد بڑھتا جاتا ہے۔پس جس عمارت کی بنیاد رکھنے کے لئے ہم آج جمع ہوئے ہیں وہ اتحاد اور اتفاق کا ایک نشان ہے اور اپنے وجود سے ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلا رہی ہے کہ ہماری اُمید اور مرجع ایک ہی ہے پس ہمیں آپس کے اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے لڑنا اور فساد کرنا نہیں چاہیے۔اختلاف دُنیا میں ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے اور نہ کبھی کوئی زمانہ آیا ہے کہ دنیا میں اختلاف نہ ہوئے ہوں اور نہ آئندہ آ سکتا ہے جب تک انسان ترقی کرنے کی قابلیت رکھے گا اختلاف بھی ضرور ہو گا کیونکہ جس قدر ترقی دنیا میں نظر آتی ہے۔اختلاف ہی کے سبب سے ہے۔پس اختلاف جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ایک رحمت ہے۔نہ کہ ނ نقصان دہ چیز۔جو چیز بُری ہے وہ عدم برداشت ہے یعنی اتفاق کی۔بڑھی ہوئی خواہش۔درحقیقت اتحاد کو کسی چیز نے اس قدر نقصان نہیں پہنچایا جس قدر اس امر نے کہ بعض لوگ اتفاق پیدا کرنے کے ایسے ذرائع اختیار کرتے ہیں جو درحقیقت ان کی غرض کے بالکل خلاف ہوتے ہیں۔اتحاد کو اس قدر اس کے دشمنوں سے نقصان نہیں پہنچا جس قدر کہ اس کے نادان دوستوں سے۔