تواریخ مسجد فضل لندن — Page 49
45 ریفریشمنٹ کا انتظام اور معززین سے گفتگو: ریفریشمنٹ کا انتظام لنڈن کی مشہور کمپنی لی اون (Lion) سے کیا گیا تھا اور نہایت عمدگی سے یہ مرحلہ بھی طے ہوا۔مہمان بہت ہی خوشی اور مسرت آمیز تبسم سے ایک دوسرے سے ملتے تھے اور بہت دیر تک حضرت کے ساتھ باتیں کرتے رہے۔بعض نے کہا ہم بہت ہی خوش قسمت ہیں کہ اس تقریب پر مدعو ہوئے۔لیڈی بارک نے کہا کہ اگر میں نہ آتی تو مجھے بہت افسوس رہتا۔میر (Mayor) آف وانڈز ورتھ نے کہا کہ اگر کوئی مذہب اس تقریر سے جو حضرت اقدس نے کی ہے اختلاف کرے تو وہ مذہب ہی نہیں۔زگو سلافیہ کے قائم مقام نے کہا کہ وہ پہلی دفعہ ایسے خیالات کے سننے سے از بس مسرور ہوا ہے۔غرض لوگوں نے حضرت کے درد اور اخلاص اور حقیقت میں رنگین تقریر سے بہت فائدہ اور حظ اُٹھایا اور احمد یہ سلسلہ کے وسیع خیالات ہمدردی و اتحاد سے واقفیت حاصل کی جو یہ سلسلہ دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے۔دنیا حضرت خلیفہ ایک ایدہ اللہ کا مضمون حضرت طلیقہ آج ایدہ اللہ نے اس موقع پر حسب ذیل مضمون تعوذ اور تسمیہ کے بعد انگریزی میں پڑھا:- خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ہمشیرگان و برادران ! ہوالناصر آج ہم ایک ایسے کام کے لئے جمع ہوئے ہیں جو اپنی نوعیت میں بالکل نرالا ہے یعنی اس (بیت) کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے جو محض اس ہستی کو