تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 19 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 19

17 گرد سفر کر کے ہندوستان واپس پہنچ گئے۔قاضی صاحب نے پورے چارسال انگلستان میں بسر کئے اور جنگ کی وجہ سے بہت سی اُن تکالیف کا مزہ چکھا جس میں اُس وقت لنڈن اور تمام ملک کے لوگ گرفتار تھے۔انہوں نے زیادہ تر لٹریچر اور خطوط کے ذریعہ اپنی کوشش کو جاری رکھا۔اس جنگ عظیم کے زمانہ میں جب بچے سے بڑھے تک مصیبت میں مبتلا اور اکثر مرد غیر حاضر اور لوگوں کی توجہ کسی اور طرف لگ رہی تھی۔(دعوت الی اللہ ) کا کام کرنا نہایت ہی دشوار تھا۔قاضی صاحب کے زمانہ میں مشن کو ایک مستقل جگہ بنانے کی غرض سے سٹار اسٹریٹ کا وہ مکان جس میں اب تک ہماری تجارتی ایجنسی کام کرتی ہے گروی لے لیا گیا۔ابھی قاضی صاحب انگلستان میں تھے کہ حضرت خليفة أسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے جناب مفتی محمد صادق صاحب کو تبلیغ کے لئے لنڈن روانہ کیا۔انہوں نے اپریل 1917 ء سے جنوری 1920 ء تک قیام فرمایا جس کے بعد ان کو انگلستان سے امریکہ جانے کا حکم ہوا جہاں ان کے ایک ہزار اسود و احمر اہلِ امریکہ کو مسلمان کرنے اور ایک نئی (بیت) کے قائم کرنے کا کارنامہ معروف ہے۔جزاہ اللہ احسن الجزا۔قاضی عبداللہ صاحب کی جگہ حضرت خلیفہ اسیح نے اگست 1919ء میں چودہری فتح محمد صاحب کو دوباره مع مولوی عبدالرحیم صاحب نیر ولایت مشن کا چارج لینے کے لئے بھیجا۔اور قاضی صاحب نومبر میں ہندوستان واپس تشریف لے آئے نیر صاحب 1920 ء میں افریقہ روانہ ہو گئے۔جہاں ان کا ہزار ہا افریقی لوگوں کو مسلمان کرنا اور پھر ان کی تربیت کا انتظام کرنا سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کا ایک مشہور واقعہ ہے۔جزاہ اللہ احسن الجزا۔