تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 20 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 20

18 تحریک ( بیت ) لنڈن تحریک (بیت) لندن سب سے پہلے قادیان میں 1920ء کے آغاز میں ہوئی اور اس کے لئے فوراً چندہ جمع کیا گیا (تفصیل اس تحریک کی آئندہ انشاء اللہ آئے گی) اور چودہری صاحب کو اطلاع دی گئی کہ (بیت) کے لئے کوئی مناسب جگہ خرید کریں۔چودہری صاحب نے بہت کوشش اور تگ و دو کے بعد لنڈن کے محلہ پٹنی ساؤتھ فیلڈ (Putney, South Field) میں ایک قطعہ زمین مع مکان کے 2223 پاؤنڈ یعنی 30 ہزار روپیہ میں اگست 1920ء میں خرید کیا۔اور اس کی اطلاع بذریعہ تار حضرت خلیفۃ اسیح کو دی۔جو ان دنوں ڈلہوزی پر تشریف فرما تھے۔حضور نے اس خوشی میں وہیں 9 ستمبر 1920ء کو ایک جلسہ کیا اور انہی دنوں ڈلہوزی میں ( بیت ) کا نام بھی (بیت) فضل تجویز ہوا۔انگلستان میں پہلا ( داعی الی اللہ ) بن کر جانے اور پھر ( بیت ) کے لئے زمین حاصل کرنے کا سہرا چودہری فتح محمد صاحب کے سر ہے اور جو کام ملکانہ میں ان کی امارت میں ہوا وہ بھی دنیا کے سامنے ہے۔جزاہ اللہ فی الدینا والاخرة - قطعه زمین جو ایک یہودی سے چودہری صاحب موصوف نے (بیت) کے لئے خریدا تھا اس میں ایک معقول مکان اور ایک ایکڑ کے قریب احاطہ ہے۔مکان جو مشن کے کام آتا ہے اُس پر پھر ایک ہزار پاؤنڈ مرمت درستی اور فرنیچر وغیرہ کے لئے خرچ ہوا تاکہ وہ قابل رہائش بن سکے۔ذیل میں اس احاطہ کا نقشہ درج کیا جاتا ہے۔