تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 48 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 48

44 اپنا ایڈریس انگریزی میں آپ پڑھا۔اس ایڈریس کا حاضرین پر ایک خاص اثر تھا خود حضرت پر ایک قسم کی ربودگی طاری تھی۔اس حالت کے فوٹو بعض فوٹو گرافر لے رہے تھے۔اس ایڈریس کے پڑھے جانے کے بعد آپ نے سنگ بنیاد رکھا۔ٹھیک اس وقت سلسلہ کے مرکز سے آپ کے نائب حضرت مولوی شیر علی صاحب کا تار جماعت کی طرف سے مبارکباد کا وصول ہوا۔وادئ غیر ذی زرع اور (بیت) لنڈن: حضرت نے جس وقت ہاتھ میں کرنی لی اور اس تقریب کو شروع کیا مجمع کی عجیب حالت تھی اور جماعت کے لوگوں پر ایک کیفیت طاری تھی وہ نقشہ آنکھوں کے سامنے تھا جب حضرت ابراہیم و اسمعیل علیہ السلام نے مکہ کی مسجد کی بنیاد رکھی۔جو وادی غیر ذی زرع میں تھی اور جس میں کوئی خدا کا نام لینے والا نہ تھا جو اگر چہ غیر ذی زرع تو نہیں مگر اپنی مادی ترقی میں مست اور مگن ہونے کی وجہ سے روحانی طور پر غیر ذی زرع ہے۔غرض ایک کیفیت ذوق کے ساتھ اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ اس (بیت) کی بنیاد حضرت نے رکھی اور اس کے بعد اس (بیت) کی معموری اور کامیابی اور خدا کے پرستاروں کا پاک مرکز ہونے کے لئے آپ نے لمبی دُعا کی اور اس کے بعد عصر کی نماز اسی مقام پر پڑھی گئی اور حضرت نے اعلان کیا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ اس (بیت) کا با قاعدہ سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس تقریب کے فوٹو اور فلم ایک درجن کے قریب مصوروں اور سنیما والوں نے لئے۔نماز کے بعد مبارکباد کا نعرہ ہر طرف سے بلند ہوا۔(بیت) کے محراب پر وہ جھنڈا لہرا رہا ہے جو حیدر آباد سیکریٹری نواب اکبر نواز جنگ بہادر نے دیا ہے اس کے بعد مجمع پھر خیمہ کی طرف آیا کہ پروگرام کے مطابق چائے نوش کرے۔کے ہوم