تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 76 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 76

69 تمام پروگرام افتتاح کا باہمی مشورہ سے تیار کیا گیا اور 12 بجے دن کے 23 ستمبر 1926ء کو امیر فیصل لنڈن کے پڈنگٹن اسٹیشن پر اُترے۔اور جیسا کہ امام اور ان کے رفقاء کی طرف سے پہلے سے انتظام کیا گیا تھا مقامی مسلمانوں نے ان کا وہ شاندار اور پُر جوش خیر مقدم کیا۔جس کی نظیر کسی بیرونی بادشاہ یا شہنشاہ تک کے لئے آج تک لنڈن کے اسٹیشن پر نہیں دی گئی۔ریلوے اسٹیشن اهلا وسهلا مرحبا کے نعروں سے گونج اُٹھا۔سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان خوش آمدید کہنے کو موجود تھے امام نے شہزادہ کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے۔اور حاضرین نے گلاب کے پھولوں کی پتیوں اور کاغذ کے بنے ہوئے رنگا رنگ کے پھولوں کی ان پر بارش کی۔امیر فیصل اس پر تپاک خیر مقدم کے بعد جو شہنشاہوں کے حصہ میں بھی کم آتا ہے۔ہائڈ پارک ہوٹل ( Hyde Park Hotel میں بطور گورنمنٹ برطانیہ کے مہمان کے فروکش ہوئے۔لنڈن کی تاریخ میں یہ پہلا دن تھا۔کہ اللہ اکبر کے متواتر اور مسلسل نعروں سے اس کی فضاء غیر معمولی طور پر گونج اُٹھی۔مشرقی زرق و برق کے لباس اور مطلا عماموں اور رنگ برنگ کے عربی جھنڈوں اور علموں نے، جن کو ساؤتھ فیلڈ محلہ یعنی وہ محلہ جہاں بیت تعمیر ہوئی ہے۔کے انگریز بچوں نے اُٹھایا ہوا تھا، الف لیلہ کے قصوں کو آنکھوں کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا۔اور مشرق اور مغرب نے مل کر مکہ کے وائسرائے کا اس دھوم دھام اور شان و شوکت سے خیر مقدم کیا۔کہ انگلستان کے اخبارات کئی کئی دن تک اس کی تفاصیل اور تصاویر سے مزین اور مملو نظر آتے رہے۔امام بیت لنڈن نے 29 ستمبر کی رات شہزادہ کے استقبالیہ دعوت کے لئے مقرر کی۔اس دن دوپہر کا کھانا گورنمنٹ کی طرف سے تھا۔ہوٹل میٹرو پول (Hotel Metropole) میں اس کا انتظام کیا گیا۔اور شہزادہ اور تین سو معزز اشخاص کے نام دعوتی کارڈ بھیجے گئے۔26 ستمبر اتوار