تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 69 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 69

62 مجلس میں بیان کیا کہ آپ کی بیت بہت خوبصورت اور دلکش ہے میں اپنی بیوی سمیت ریل میں گزر رہا تھا۔دیکھ کر ہم اس کو بے خود ہو گئے اس طرح متعدد اشخاص نے بیان کیا کہ ہم یہاں سے ریل پر گزر رہے تھے ہم سے ضبط نہیں ہو سکا اور اس کے دیکھنے کے لئے ہم مجبور ہو گئے۔(بیت) کی عمارت یہ (بیت) ایک مستطیل گنبد دار پختہ عمارت ہے جو ایک خوشنما باغیچہ کے اندر واقع ہے اس کے سامنے ایک فوارہ وضو کے لئے بنا ہوا ہے۔یہ فوارہ بالکل عارضی ہے اور بعد میں زیادہ اعلیٰ نمونہ کا بہتر مقام پر بنایا جائے گا۔برخلاف ہندوستان کی پکیتوں کے اس کا طول دروازہ سے محراب تک زیادہ ہے۔بہ نسبت ایک پہلو کی دیوار سے دوسری پہلو کی دیوار تک کے یعنی عمارت کی لمبائی اس طرح ہے جس طرح پہلے زمانہ میں قادیان کی (بیت) مبارک تھی یعنی The Fast