تواریخ مسجد فضل لندن — Page 61
54 لنڈن کی پہلی مسجد ساؤتھ فیلڈ (South Field) میں مسلم امام کے ہاتھ سے سنگِ بنیاد رکھا جانا (ڈیلی کرانیکل Daily Chronicle مورخہ 20 /اکتوبر 1924ء ) ہر ہولی نس خلیفہ اسیح نے جو کہ مسلمانوں میں سلسلہ احمدیہ کے امام ہیں۔کل میلر وز روڈ (Melrose Road) ساؤتھ فیلڈز (Southfields) میں لنڈن کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس اصلاحی سلسلہ کے پیرولنڈن میں ایک سو انگریز ہیں۔اور مشرق اور افریقہ میں دس لاکھ سے زیادہ ہیں۔فی الحال یہ ارادہ ہے کہ مسجد کے صرف ایک حصہ کو مکمل کیا جائے اور اس حصہ کی تعمیر کے لئے کل روپیہ بذریعہ چندہ جمع ہو چکا ہے اس رسم کے متعلق جو اصحاب آج موجود تھے ان میں سفیر جاپان، جرمنی اور شہر وینڈ زورتھ لے (Windsworth) کا شریف، استھونیا کا وزیر اور ترکی اور البانیہ کے نمائندے شامل تھے۔شہر لنڈن کے لئے ایک مسجد سنگ بنیاد رکھا گیا مؤذن کے لئے ستر فٹ اونچا مینارہ ویسٹ منسٹر گزٹ West Minister Gazette ﴾ مورخہ 30 اکتوبر 1924ء) 1 نقل بمطابق اصل