تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 44 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 44

40 موسمی حالت : 19 /اکتوبر 1924ء کے روزانہ اخبارات نے لنڈن کے 19 /اکتوبر کے موسم کے متعلق پیشگوئی تھی کہ یہ دن بہت عمدہ ہو گا۔سورج نکلے گا مگر خدا تعالیٰ نے ان انکل بازوں کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے اپنی ہستی کا ایک کھلا کھلا ثبوت دیا کہ صبح ہی سے بارش شروع ہوگئی اور بارش ہوتی رہی۔حضرت کے سامنے اس کا ذکر ہوا تو نہایت مطمئن قلب سے فرمایا۔اور یہ بہت اچھا ہے۔ایسی حالت میں جو لوگ آئیں گے وہ اخلاص ہی سے آئیں گے اور انشاء اللہ یہ تقریب کامیاب ہو گی۔حضرت نے لنڈن کے نازک مزاج موسم کا خیال کر کے پہلے ہی سے حکم دے دیا تھا کہ ایک خیمہ کا ضرور انتظام رکھا جاوے چنانچہ اس کا انتظام کیا گیا تھا۔دوپہر کے بعد تقاطر میں کمی شروع ہو گئی۔تاہم سورج نہ نکلا۔ابتدائی تیاریاں اور مشکلات: سنگ بنیاد کی تاریخ مقرر کرنے میں بہت دیر ہوئی۔قریباً چار دن پیشتر 19 اکتوبر مقرر ہوئی۔اس عرصہ میں پورے طور پر لوگوں کو واقف کرنا آسان نہ تھا تا ہم ضابطہ کے دعوتی کارڈز لوگوں کو بھیجے گئے لیکن ان دنوں میں لنڈن میں پارلیمنٹ کے جدید انتخاب کی بلا نازل تھی اور لوگ اس میں مصروف و چکے تھے اور سر از پا نشاختہ دیوانہ وار اس میں مصروف تھے۔غرض اوّل سنگ بنیاد کے دن موسم کی خرابی اور دوسرے لوگوں کا انتخاب کے جنجال میں مبتلا ہونا اور سب سے زیادہ نہایت ہی تنگ وقت میں تاریخ کا مقرر کرنا سب ایسے امور تھے کہ جن سے پایا جاتا تھا کہ یہ تقریب محض خاموشی کے ساتھ