تواریخ مسجد فضل لندن — Page 37
33 جماعت کے دوسرے لوگ ثواب سے محروم نہ رہ جائیں۔غرض بیرونی جماعت کے مردوں، عورتوں اور بچوں نے بھی اس جوش سے چندہ جمع کیا جس طرح مرکز کی جماعت نے اور بعض لوگوں نے باہر بھی وہ بے نظیر نمونے ایثار اور قربانی کے دکھائے جو صرف صحابہ کرام کے زمانہ میں دیکھے گئے تھے۔پہلی قسط ولایت بھیجی گئی : 6 جنوری 1920ء کو تحریک تمیں ہزار روپے (30,000) سے شروع ہوئی ہے اور 12 جنوری کو لاہور سے مبلغ 30 ہزار روپے (30,000) کی رقم نیشنل بینک آف انڈیا لاہور کے ذریعہ نیشنل بینک آف انڈیا لنڈن کو بھیجی جاتی ہے اور اس میں ہزار روپے (30,000) سے 3,468/15 پاؤنڈ بن جاتے ہیں جس کی قیمت 15 روپیہ فی پاؤنڈ کے حساب سے باون ہزار (52,000) بن جاتی ہے غرض پچاس ہزار کی رقم جیسا کہ حضرت خلیفہ اسیح کا مقصد تھا کہ لنڈن بینک میں بھیجی جائے وہ حضور کی تحریک کے ایک ہفتہ کے اندر لنڈن بینک میں جمع ہو گئی۔آخری قسط : غرض روپیہ ولایت جاتا رہا اور آخری قسط 21 فروری 1920ء کو 1,640 پاؤنڈ کی بھیجی گئی اس طرح کل روپیہ جو اس وقت ولایت بھیجا گیا چونسٹھ ہزار چھ سو پچاس (64,650) تھا اور اس سے آٹھ ہزار ایک سو چورانوے (8,194) پاؤنڈ خرید لئے گئے۔اگر چہ اس وقت تک کل موعودہ وصول نہیں ہوا تھا مگر یہ دیکھ کر کہ پاؤنڈ کا نرخ بہت گر گیا ہے قرض لے روپیه