تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 26 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 26

24 گورے رنگ کا نشہ۔دہریت اور شریعت ہونے کا نشہ۔عالم پر فرمانروائی کا نشہ۔غرض تمام دنیاوی لذت کے نشے ان کے رگ رگ میں سرایت کر گئے ہیں اور اس طرح سرایت کر گئے ہیں کہ اُن کا اُتارنا سوائے کسی ایسے تریاق کے ممکن ہی نہیں جو خدا کی طرف سے نازل کیا گیا ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ اس زمانہ میں وہ تریاق ہماری جماعت کے پاس موجود ہے اور وہ زمانہ دور نہیں جب احیائے موتی کے وہی نظارے اہل مغرب میں دیکھے جائیں گے جو پہلے لوگوں نے مسیح ناصری اور حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانوں میں دیکھے تھے۔ابتدا سے اب تک ( داعیان) انگلستان کے نام اور اُن کا عرصہ قیام (1) چودہری فتح محمد صاحب ایم اے تقریباً 2 سال (2) قاضی عبداللہ صاحب بی اے۔بیٹی تقریباً 4 سال (3) مفتی محمد صادق صاحب تقریباً 1 سال (4) چودہری فتح محمد صاحب ایم اے (دوبارہ) 1 سال (5) مولوی مبارک علی صاحب بی اے۔بی ٹی 4 سال (6) مصباح الدین صاحب (7) مولوی عبدالرحیم صاحب نیر تقریباً 21/2 سال تقریباً 3 سال (8) مولوی محمد الدین صاحب بی اے تقریباً 6 ماه (9) مولوی عبد الرحیم صاحب درد ایم اے 1925ء سے اب تک (10) ملک غلام فرید صاحب ایم اے 1928ء سے اس وقت تک