تواریخ مسجد فضل لندن — Page 25
23 واپس ہندوستان تشریف لائے۔نیر صاحب بھی حضور کے ہم رکاب تھے۔اور ان کی جگہ لنڈن مشن کے انچارج مولوی عبدالرحیم صاحب درد مقرر کئے گئے جن کے تقرر کے ساتھ ہی رسالہ ریویو آف ریلیجنز انگریزی کا مقام اشاعت قادیان سے لنڈن میں تبدیل کر دیا گیا جہاں سے اب یہ رسالہ نہایت کامیابی کے ساتھ شائع ہوتا ہے۔مولوی درد صاحب کے ساتھ مولوی غلام فرید صاحب ایم اے بھی بطور مددگار لنڈن میں موجود ہیں۔1925ء میں مولوی عبدالرحیم صاحب درد نے ایک مختصر مخلص مجمع کے ساتھ۔۔۔(بیت) کی بنیادوں کو دعائیں کرتے ہوئے کھودا۔اور پھر اس کی تعمیر کو ایک انجینئر نگ کمپنی کو سپرد کیا۔جنہوں نے اس کی تکمیل 1926 ء میں کر دی۔پھر آخر وہ دن آیا جب تکمیل اور درستی کے بعد اس بیت کا افتتاح نہایت دھوم دھام اور رونق و اثر دہام کے ساتھ 3 اکتوبر 1926ء کو ہوا اور اس کا دروازہ خدائے قدوس اور یگانہ کی خالص عبادت اور دُعا کے لئے پبلک کے لئے کھول دیا گیا۔پوری ( داعیان الی اللہ ) کا کام خدا کی شان ہمارے ( داعی) بھی گئے تو کس ملک اور قوم کی طرف۔دیکھ کر حیرت ہوتی ہے یورپ اور پھر یورپ میں انگلستان اور انگلستان میں لنڈن۔جہاں وہ لوگ رہتے ہیں جو اپنے آپ کو دنیا و مافیہا سے بالاتر سمجھتے ہیں جن کے خیالات اور دماغی کیفیات کو آپ ٹولیں گے تو محسوس کریں گے کہ ان کے خمار کو اُتارنا کسی انسانی عقل اور کوشش کا کام نہیں۔فتوحات کا نشہ۔عیش وعشرت کا نشہ۔آزادی کا نشہ۔فلسفہ اور سائنس کا نشہ۔علم و عقل کا نشہ۔دُنیا کے اُستاد ہونے کا نشہ پولٹیکل چالبازی کا نشہ۔بحری طاقت کا نشہ۔بڑی سلطنت کا نشہ۔ہوائی قوت کا نشہ فیشن کا نشہ۔حُسن وصورت کا نشہ۔گورے