تواریخ مسجد فضل لندن — Page 180
162 سے آئے تھے پڑھے گئے۔اس کے بعد پہلے نماز ادا کی گئی اور بعد ازاں ایک بڑے خیمے کے نیچے مہمانوں کی خدمت میں ریفریشمنٹ (ناشتہ ) پیش کیا گیا۔اس موقع پر چار انگریزوں نے اپنے اسلام لانے کا اعلان کیا۔پریس نے بہت ہی دلچسپی لی۔بہت سے فوٹو گرافر اور سینما کے لئے فوٹو لینے والے موجود تھے۔ڈلہوزی8اکتوبر 1926 درد بخدمت درد صاحب لنڈن ہم انشااللہ 11 تاریخ کو ڈلہوزی سے قادیان روانہ ہوں گے۔کچھ بھی ہو۔لیکن امیر فیصل نے اتنے لمبے سفر کی صعوبت محض ہماری خاطر اٹھائی۔اُن کی روانگی کے وقت ان کو نہایت خلوص سے الوادع کہیں اور ان کی خدمت میں دو فوٹو بیت کے ایک ان کے لئے اور ایک ان کے والد سلطان نجد کے لئے پیش کریں اور ان سے کہیں کہ جماعت احمدیہ بہر حال سلطان نجد کی اور ان کی مشکور ہے اور امید کرتی ہے کہ آپ اس غلط فہمی کو دور کر دیں گے۔قادیان (حضرت) خلیفة اح