تواریخ مسجد فضل لندن — Page 16
14 حضرت مسیح کی قبر کا پتہ کشمیر میں بتا کر اور اپنے مقابلہ میں تمام عیسائیوں کو بلا کر اور ان کو دلائل عقلی اور قوت روحانی سے شکست دے کر حضور نے اپنے کام کو اپنی وفات سے پہلے پورا کر دیا تھا۔اس کے سوا یورپ و امریکہ کی دعوت الی اللہ ) کے بارے میں حضور نے بعض پیشگوئیاں بھی خدا تعالیٰ کی طرف کی ہیں۔جن کا ذکر (بیت) کے ضمن میں انشاء اللہ آگے آئے گا۔پھر انگلستان کی طرف خاص توجہ اس لئے بھی حضور کو تھی۔کہ آپ برٹش گورنمنٹ کی رعایا تھے۔اور ھــل جـزاء الاحسان الا الا حسان کی وجہ سے آپ ان کو اس خدا کی طرف لے جانا چاہتے تھے جس سے خود آپ نے فائدہ اُٹھایا تھا۔ایک اور وجہ بھی انگلستان و امریکہ کی طرف توجہ کرنے کی یہ تھی کہ حضور علیہ السلام کو بہت سے الہامات انگریزی زبان میں ہوئے تھے۔جو براہین احمدیہ میں درج ہیں۔اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ قوم کسی وقت ضرور آپ کی اطاعت میں داخل ہوگی۔پھر آپ نے یہ بھی دیکھ لیا تھا کہ آپ کی آمد کے روحانی اثرات میں ایک اثر یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ یورپین لوگ اپنے غلط عقائد کو خود بخود چھوڑتے چلے جاتے ہیں۔اور آخر ایک دن وہ آنے والا ہے کہ اس میں سے طالبانِ حق ضرور ( دین حق ) میں داخل ہوں۔چنانچہ ایک جگہ آپ نے فرمایا ہے۔کیا عجب کرتے ہو گر میں آگیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ بادِ بہار آسماں پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار