تأثرات

by Other Authors

Page 78 of 539

تأثرات — Page 78

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 5 مکرم الحاج یقین صاحب: میں محترم نسیم سیفی صاحب کے زمانہ میں 1955ء تا 1962ء فضل عمر اسلامک سکول 66 72 لیگوس کا طالب علم رہا۔ہم آج بہت خوش ہیں کہ آج اسلامک سینٹر کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 20 تا 26 جون 2008 صفحہ 11) اسلامک سینٹر کا سنگ بنیاد : استقبالیہ کے بعد پروگرام کے مطابق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے امیر آف بورگو کی درخواست پر Hadiza Memorial Islamic Centre کا سنگ بنیاد رکھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو نقشہ دکھایا گیا جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ تو بہت بڑا منصوبہ ہے۔سنگ بنیا د ر کھنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ واپس اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے آئے۔جہاں امیر آف بورگو بھی کافی دیر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے رہے۔اس دوران روایتی چیفس اور عمائدین آئے جنہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تصویر بنوائی۔نیو بصہ (New Bussa) سے ابوجہ (Abuja): آج ہی نیو بصہ سے چار سو پچاس کلو میٹر دور ملک کے دارالحکومت ابوجہ (Abuja) کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے رختِ سفر باندھنا تھا۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ چلنے کو تیار ہوئے تو امیر آف بورگو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو الوداع کہنے کے لیے بصہ سے سترہ کلومیٹر دور تک ساتھ آئے۔جہاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کار سے نکل کر ان کو شرف معانقہ اور مصافحہ بخشا اور عازم سفر ہوئے۔دوران سفر پولیس کی کار قافلے کو Escort کر رہی تھی۔مکوا (Makwa) میں قیام: ایک سوکلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد مکوا (Makwa) نامی جماعت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدیہ مسجد Makwa میں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں۔مقامی جماعت پہلے سے ہی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منتظر تھی۔بڑی گرم جوشی کے ساتھ اور نعرہ ہائے تکبیر کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا گیا اور لڑکیوں اور لڑکوں نے استقبالیہ نغمات پیش کیے۔