تأثرات — Page 77
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء راہنما (Traditional Ruler) کے یہی کہوں گا کہ جو خصوصیات خلیفہ امسیح نے اپنے خطاب میں ایک راہنما کی گنوائی ہیں وہ ہم میں سے ہر ایک کی ہونی چاہئیں اور جو ہماری راہنمائی فرمائی ہے ہم میں سے ہر ایک کو اس پر کار بند ہونا چاہئے۔“ 2 دو 66 71 الفضل انٹر نیشنل 20 تا 26 جون 2008ء صفحہ 11) گورنر لیگوس سٹیسٹ کے نمائندہ الحاج ابراہیم بالغوں (Balogun): مجھے بڑی خوشی ہے کہ خلیفہ اسیح یہاں اسلامک سینٹر کی بنیادرکھ رہے ہیں۔یہ درست اور صحیح سمت میں مبارک قدم ہے اور اسلام کے پھیلانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔جماعت احمدیہ کے تمام منصوبہ جات خواہ وہ تعلیمی ہوں یا انتظامی وہ سارے کے سارے انسانیت کے لیے بہت مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔میں احمد یہ جماعت کے تمام دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔“ 3 الفضل انٹرنیشنل 20 تا 26 جون 2008 صفحہ 11) نمائندہ گورنر آبیا سٹیٹ (Abia State): میں آج اس موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔یہ اسلامک سینٹ ملک نائیجیریا کی بہت بڑی خدمت ہوگی اور اس اقدام پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں خواہش کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس تقریب کو بہت بابرکت فرمائے۔“ 4 الفضل انٹر نیشنل 20 تا 26 جون 2008 صفحہ 11) کرنل (ر) گواڈا بے (Guadabe) گورنر نائیجر سٹیٹ: میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ آج کی اس تقریب میں شامل ہوں۔جماعت احمدیہ نے بہت تکالیف اٹھا ئیں مگر اس جماعت کی سچائی اور اخلاص نے ان تکالیف کی کوئی بھی پروانہیں کی اور آج خلافت احمد یہ سو سال گزار چکی ہے۔ہم تمام اہالیان نائیجر سٹیٹ خلیفتہ اسی کی تبلیغ اسلام کو سلام پیش کرتے ہیں۔آپ کی محبت کا جواب ہم یہ کہ کر دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بے پناہ فضلوں سے نوازے۔اسلام تمام نسلوں، رنگوں اور اقوام کے لوگوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کرتا ہے اور اس کی ایک بہترین مثال آج ہم نے اس تقریب میں دیکھی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 20 تا 26 جون 2008 صفحہ 11)