تأثرات

by Other Authors

Page 59 of 539

تأثرات — Page 59

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 53 سے امن کے حصول کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اللہ کرے کہ ہمیں وہ حاصل ہوں اور یہ برکات ہمارے ہر کس و ناکس تک، ہمارے دیہاتوں اور شہروں اور صوبوں سمیت سارے ملک بینن پر محیط ہو جا ئیں۔آمین ثم آمین حضور پر نور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب: الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008ءصفحہ 9و10) سب نمائندگان کے خطاب کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تشریف لا کر سب کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ کہا اور فرمایا: ”جو سلام میں نے کہا ہے اس کا مطلب ہے آپ سب پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی اور رحمتیں نازل ہوتی رہیں۔یہاں آکر مختلف نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔جماعت احمدیہ کا جو مقصد ہے وہ بانی جماعت احمدیہ نے جب جماعت کی بنیاد رکھی تھی یہ بتایا تھا کہ دو باتیں ایسی ہیں جن کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایک تو یہ کہ دنی مادہ پرستی کی وجہ سے اپنے پیدا کرنے والے خدا کو بھول گئی ہے اور دوسرے یہ کہ اس نفسانفسی کی وجہ سے ایک دوسرے کے حقوق کو بھلایا جا رہا ہے اور یہ مقصد ہے جس کے لیے جماعت احمد یہ دنیا کے ہر ملک میں کام کر رہی ہے اور یہی دو چیزیں ہیں جو اگر انسانیت میں ، دنیا میں پیدا ہو جائیں تو افراتفری اور فساد ختم ہوسکتا ہے اور امن قائم ہو سکتا ہے۔ہم جب بھی اور جس جگہ بھی چاہے وہ غریب ہو یا بہتر حالت میں اس کی اگر خدمت کرتے ہیں تو اس وجہ سے کرتے ہیں کہ وہ خدا کی مخلوق ہے، اس کی خدمت کرنا الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 10 ) 66 ہمارا فرض ہے۔" بین میں جماعتی خدمات کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”یہاں بین میں اگر ہم خدمت کر رہے ہیں تو لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ اسی مقصد کے لیے جماعت قائم ہوئی تھی۔ایک مقرر نے فرمایا کہ اس خدمت کو جاری رکھیں آئندہ بند نہ ہو جائے۔(فرمایا۔ناقل ) جماعت کی تاریخ ایک سو بیس سال پرانی ہے۔ابھی تک جماعت اسی جذبہ کے تحت کام کر رہی ہے۔بنی نوع انسان کو خدا کے قریب لانے اور انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبہ میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ پہلے سے بڑھ کر کام ہو رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 10)