تأثرات — Page 345
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 4 مکرم نذیر احمد صاحب خادم 307 مکرم نذیر احمد صاحب خادم نائب امیر ضلع بہاول نگر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: حق یہ ہے کہ دنیا کی مذہبی تاریخ میں یہ منفرد اور عدیم المثال واقعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پانچویں خلافت کا ظہور فرمایا اور یہ بھی تاریخ مذہب میں عجیب المثال واقعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خلافت راشدہ اور خلافت حقہ پر سو سال ایک سینچری پوری فرمائی۔یہ وہ لمحہ ہے، یہ وہ تاریخی ساعت ہے، یہ وہ عظیم موقع ہے کہ جب ہم سب کے دل، ہماری روحیں، ہمارے جذبات و احساسات اس خدائے ذو العرش مالک کائنات، خالقِ کائنات کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ جس نے ہمیں یہ مبارک وقت دکھایا۔“ 5) مکرم مبشر احمد صاحب دہلوی: (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء صفحہ نمبر 20) سرگودھا کے مکرم مبشر احمد صاحب دہلوی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں اپنے نقطہ نگاہ سے اس بات پر سوچتا ہوں کہ آیا اب بھی ہم میں کوئی اختلاف رائے ہوسکتا ہے کہ ہم خلافت کی برکات سے مستفیض ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت سو سال ہو گئے ہیں۔میں خدا کے فضل سے پچھتر (75) سال کا ہو گیا ہوں۔میں نے چار خلافتیں اپنے زمانے میں دیکھی ہیں اور خلافتوں کے فوائد بھی دیکھتے ہیں۔ہر زمانے میں جب جس قسم کے خلیفہ کی ضرورت تھی، چاہے وہ خلیفہ اول تھے حضرت مولوی نورالدین، حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے زمانے میں اور تمام خلفا ، جس جس قسم کے مسائل ہمارے سامنے آئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں خلیفے دیئے اور ہر خلیفہ اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا تھا۔“ (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمه جون 2008ء صفحہ 24,23) 6) مکرم سجاداکبر صاحب: مکرم سجادا کبر صاحب فیصل آبا دا اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنی خالص رحمت سے ہمیں قدرت ثانیہ سے نوازا ہے۔ہم اس پر بھی خدا کا شکر بجالاتے ہیں کہ مشکل حالات میں بھی خلافت کی خوب حفاظت فرمائی ہے اور مشکل گھڑی میں بھی خلافت کو سرخرو اور مخالفین کو سیاہ رُو کیا