تأثرات — Page 319
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 42 سیکنڈری سکول ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔“ 289 رپورٹ آمده از امیر صاحب سیرالیون۔صفحہ نمبر (11) اس جلسہ میں اپوزیشن پارٹی کے نیشنل چیئر مین Mr۔U N S Jah نے اپنی تقریر میں حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کو خلافت جوبلی کے موقع پر مبارک باد دی اور اس تقریب کی بہت تعریف کی اور کہا کہ: «مسلمانوں میں اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔آپ اپنے اجلاسات میں دوسرے فرقوں کے لوگوں کو بھی دعوت دیتے ہیں اور انہیں بولنے کا بھی موقع دیا جاتا ہے۔“ اور کہا کہ: رپورٹ آمده از امیر صاحب سیرالیون صفحہ نمبر 12،11) فری ٹاؤن کی سینٹرل مسجد کے چیف امام نے سیرالیون میں جماعت احمدیہ کی خدمات کی تعریف کی ” ملک کی ترقی میں جماعت احمدیہ کا بہت نمایاں حصہ ہے۔“ رپورٹ آمده از امیر صاحب سیرالیون - صفحہ نمبر (12) احمد یہ سکول کے سابقہ طالب علم اور سابقہ حکومت کے ایک منسٹر، مسٹر کا نجا سیسے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: احمد یہ سکول میں آنے سے قبل وہ ایک دوسرے مسلم سکول میں تھے جہاں Stick مار مار کر لمبی لمبی سورتیں رٹائی جاتی تھیں مگر ان کا معنی نہیں آتا تھا مگر جب وہ احمد یہ سیکنڈری سکول میں آئے تو انہیں وہاں ٹرانسلیشن والا قرآن مجید ملا جس سے انہیں قرآن مجید کے ترجمہ کے بارہ میں بھی آگاہی ہوئی۔احمدیت نے اس ملک میں قرآن مجید کی حقیقی تعلیم کو آسان کر کے اور صحیح رنگ میں مسلمانوں تک پہنچایا ہے۔“ رپورٹ آمده از امیر صاحب سیرالیون - صفحہ نمبر (12) سیرالیون میں خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی پروگرام کے سلسلہ کی ایک کڑی لائبریریوں کا قیام بھی تھا سو جماعت احمد یہ سیرالیون نے مشن ہیڈ کوارٹرز کمپاؤنڈ میں لائبریری کی عمارت کی تعمیر مکمل کی جس کا افتتاح مکرم سیکریٹری صاحب مجلس نصرت جہاں محترم مولانا مبارک احمد صاحب طاہر نے 23 فروری 2009ء کو فرمایا۔اس موقع پر پریس کے نمائندگان بھی موجود تھے اور دیگر غیر از جماعت احباب بھی۔اس تقریب کی کارروائی اخبارات میں شائع ہوئی اور جماعت کی اس بیش قیمت کاوش کو بے حد سراہا گیا۔سیرالیون میں خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے مبارک موقع پر پانچ نئی مساجد کی تعمیر ہوئی اور ان کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔رو کو پور ریجن میں مانگے بورے کے مقام پر ، Bo ریجن میں کوری بونڈو کے مقام پر، لونسر ریجن میں لونسر کے مقام پر ، مشائکا ریجن میں نیوٹن کے مقام پر اور میامباریجن میں سجے ہوں کے مقام پر نئی مساجد کا افتتاح کیا گیا۔الفضل انٹر نیشنل 8 تا 14 مئی 2009ء - صفحہ نمبر 12 و13)