تأثرات — Page 290
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ☆ ڈیڑھ ملین سرکولیشن والا اخبار Malayala Manorama ملیالم زبان کا ایک اخبار Madhyyama قومی اخبار The Hindi نیوز ایجنسی Press Trust of India) PTI) ☆ ٹی وی چینل ACV News ٹی وی چینل India Vision ٹی وی چینل C-Net Amirtha T۔V 262 " حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی مسجد بیت القدوس میں آمد اور میڈیا کے تاثرات : جماعت کالی کٹ کی نو تعمیر شدہ مسجد Madhalakulam کے علاقہ میں واقع ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جب مسجد بیت القدوس کالی کٹ پہنچے تو میڈیا نے آپ کی بابرکت آمد کو بھر پور کوریج دی۔ملیالم زبان کے ایک اخبار Rashtra Deepike نے پہلے صفحہ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بڑی تصویر دے کر نیچے خبر دی کہ : احمد یہ مسلمانوں کے عالمی روحانی لیڈر خلیفہ المسح امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد کو آج صبح کالی کٹ کے احمد یہ مسلم جماعت کی مسجد میں دیئے گئے استقبالیہ کا منظر “ الفضل انٹر نیشنل۔19 تا25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 9) ایک اخبار Mathrubhunvi نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصویر شائع کی اور لکھا: احمدی مسلمانوں کے عالمگیر روحانی راہنما خلیفہ اسیح الخامس امیر المؤمنین حضرت مرزا مسرور احمد آج کالی کٹ میں تشریف لے آئے۔آپ کے اس مختصر دورہ کا مقصد اپنے متبعین سے ملاقات ہے۔کالی کٹ میں کیرالہ کے چھ زونل امیروں کی قیادت میں پُر جوش استقبال کیا گیا۔مذہب اسلام کا امن بخش پیغام دنیا کو دیتے ہوئے خلیفہ نے اپنے عالمی دورہ کو شروع فرمایا۔افریقہ، امریکہ، یوروپ، ایشیا وغیرہ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد آپ قادیان میں اختتامی جلسہ سے خطاب فرمائیں گے۔اس مہینہ کے پہلے ہفتہ میں برٹش پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے اجتماعی طور پر احمد یہ خلیفہ کو اعزاز بخشا تھا۔