تأثرات — Page 238
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میڈیا کوریج 213 اس مبارک موقع پر میڈیا نے بھی اس تقریب کو بھر پور کوریج دی۔فرانس کے قومی چینل F3 TV نے اپنی رات سات بجے والی خبروں میں پہلی بار جماعت کے حوالے سے کوئی خبر نشر کی۔اس ٹی وی اسٹیشن نے مسجد مبارک کے افتتاح کے بارہ میں کافی تفصیلی خبر دی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو سختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے دکھایا گیا اور مختلف دیگر مناظر بھی دکھائے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد فرمودہ خطبہ جمعہ کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں اور نماز پڑھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔مسجد کے اندر اور باہر کے مناظر دکھائے گئے۔نیز بعض احمدی احباب کے انٹرویوز اور علاقہ کے میئر کا انٹرویو بھی نشر کیا گیا۔اس نیشنل چینل نے اپنی خبروں میں ایم ٹی اے انٹر نیشنل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ : ' آج پانچوں براعظموں کے احمدی لوگ اپنی مسجد کا افتتاح دیکھ رہے ہیں۔ان کے خلیفہ خاص طور پر انگلستان سے افتتاح کے لیے آئے ہیں۔ان کے خلیفہ کا مقام پوپ کی طرح ہے۔“ ☆ الفضل انٹر نیشنل 14 تا 20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11) فرانس کے ایک مشہور اخبار Lie Parisien نے اپنی 10 اکتوبر 2008 ء کی اشاعت میں مسجد مبارک کی ایک تصویر بھی شائع کی اور اس کے نیچے یہ خبر دی کہ: فرانس کی احمد یہ جماعت کے لیے یہ انتہائی اہم واقعہ ہے کہ آج بعد از دو پہر فرانس کی پہلی احمد یہ مسجد کا افتتاح جماعت کے رُوحانی سربراہ اور خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد کریں گے۔یہ اہم لمحہ MTA کے ذریعہ براہ راست ساری دنیا میں نشر کیا جائے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل۔14 تا20 نومبر 2008ءصفحہ نمبر 11) جماعت کا تعارف کرواتے ہوئے اسی اخبار نے لکھا: جماعت احمد یہ مذہبی جماعت ہے جو 1889ء میں انڈیا میں پنجاب میں قائم ہوئی۔ان کو خاص طور پر پاکستان میں سخت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔193 ممالک میں پھیلی ہوئی جماعت ملیز میں ممبر رکھتی ہے اور فرانس میں ایک ہزار کے قریب ان کی تعداد ہے۔” محبت سب سے اور نفرت کسی سے نہیں ان کا ماٹو ہے اور یہ لوگ تشدد اور Terrorism کو یکسر رد کرتے ہیں۔یہ لوگ مختلف لوگوں کے درمیان ڈائیلاگ کو پسند کرتے ہیں اور کھلے ذہن کے مالک ہیں۔موجودہ خلیفہ 2003ء میں جماعت کے سر براہ منتخب ہوئے تھے اور آپ ہی اس مسجد کا افتتاح کریں گے۔آپ جماعت کے پانچویں خلیفہ ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل - 14 تا 20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (11)