تأثرات — Page 239
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میئر کا انٹرویو شائع کرتے ہوئے اس اخبار نے لکھا: یہ غیر معروف جماعت ایک امن پسند اور بہت قابل احترام اسلام کو پیش کرتی ہے۔میں ان کے امن پسند ہونے کا گواہ ہوں۔یہ لوگ مکمل طور پر معاشرہ میں گھل مل گئے ہیں اور شہری فلاحی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں اسی وجہ سے آج انہوں نے اپنے تمام ہمسایوں کو ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں بعض سفارت کار اور دیگر ملکوں کے مہمان شرکت کریں گے۔“ 214 الفضل انٹر نیشنل۔14 تا20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11) اسی اخبار نے اپنی 11 اکتوبر 2008 ء کی اشاعت میں ”مسجد مبارک“ فرانس کی نقاب کشائی کی تصویر مندرجہ ذیل خبر کے ساتھ شائع کی: ” خلیفہ نے مسجد کا افتتاح کیا جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کا افتتاح کل دو پہر Saint Prix میں جماعت احمدیہ کے خلیفہ حضرت مرز امسرور احمد صاحب نے کیا۔میئر Jean Pierre Enjalbert اور دیگر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اس مذہبی تنظیم جس کا تعلق انڈیا سے ہے اور جو 193 ممالک میں کروڑوں کی تعداد میں ہے کے رُوحانی راہنما حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے مسجد کی سختی کی نقاب کشائی کرنے کے بعد دُعا سے کیا۔اس تقریب کو ان کے ٹی وی چینل MTA نے ساری دنیا میں نشر کیا۔احمدی ایک امن پسند اسلام کی تعلیم دیتے ہیں اور ہر قسم کی سختی اور شدت پسندی کے خلاف ہیں جس کی وجہ سے ان کو بعض دوسرے گروپس ، فرقوں کی طرف سے مشکلات کا بھی سامنا ہے خصوصاً پاکستان میں۔شام کو ایک عشائیہ دیا گیا جس میں بہت سارے VIP احباب نے شرکت کی جن میں چند سفیر بھی شامل ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 2014 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11)