تأثرات

by Other Authors

Page 230 of 539

تأثرات — Page 230

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء سال کے بچے بھی شامل ہیں اور ساٹھ ، ستر سال کے بڑے بھی ، نوجوان بھی اور مرد بھی اور عورتیں بھی۔جو جو اپنی ڈیوٹیوں پر ہوتے ہیں، انتہائی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور اتنی لمبی لمبی ڈیوٹیاں دینے کے باوجود کسی کے ماتھے پر بل 205 تک نہیں آتا بلکہ ان کے چہروں سے مہمانوں کی خدمت کر کے خوشی ظاہر ہوتی ہے۔پھر شامل ہونے والوں کی آپس کی محبت اور بھائی چارے کا ماحول ہے، یہ بھی غیروں کو بہت متاثر کرتا ہے اور یہ بات ایسی ہے کہ جو ہر احمدی کا خاصہ ہے اور ہونی چاہیے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جلسہ کی اغراض میں سے ایک بڑی غرض یہ بھی تھی کہ آپس میں محبت اور پیار پیدا ہو۔یہ بات جلسہ دیکھنے جو غیر آتے ہیں ان کو بہت متاثر کرتی ہے جس کا کئی غیروں نے جرمنی میں میرے سامنے بھی اظہار کیا کہ اتنا مجمع ہے اور ہمیں پولیس کہیں نظر نہیں آتی اور آرام سے سارے کام ہورہے ہیں۔اب ان کو کوئی کس طرح بتائے کہ یہی تو وہ پاک انقلاب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے اندر پیدا فرمایا۔تم بھی اگر اس جماعت میں شامل ہو جاؤ تو تمہاری بھی یہی حالت اور کیفیت ہو جائے گی کیونکہ اس حالت کے پیدا کرنے کے لیے ایک تسلسل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری تربیت فرمائی اور توجہ دلاتے رہے اور اس کے بعد خلافت توجہ دلاتی رہی۔“ (خطبہ جمعہ حضرت خلیفتہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔29 اگست 2008 ء- افضل انٹر نیشنل 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 7) دورہ جرمنی کا اختتام اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی لندن واپسی : 26 اگست 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جرمنی کا نہایت کامیاب اور بابرکت دورہ کر کے واپس لندن کو روانہ ہونے والے تھے۔صبح ہی صبح مسجد بیت السبوح کے احاطہ میں فرینکفرٹ اور جرمنی کی دیگر جماعتوں کے احباب اپنے محبوب آقا کو الوداع کہنے کے لیے حاضر تھے۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی کار خراماں خراماں بیت السبوح سے باہر آرہی تھی تو عشاق کی حالت دیدنی تھی۔اکثر احباب کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔اتنے خوب صورت وصل کے بعد جدائی کے یہ لمحات ان عشاق کے لیے یقیناً نہایت کٹھن تھے۔یوں جرمنی کا کامیاب دورہ مکمل کر کے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے رفقا سمیت خیریت سے 26 اگست 2008ء کولندن واپس پہنچ گئے۔اَلْحَمْدُ لِلهِ