تأثرات

by Other Authors

Page 231 of 539

تأثرات — Page 231

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دورہ فرانس، ہالینڈ اور برلن (جرمنی): 206 8 اکتوبر 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تین ممالک کے دورہ پر روانہ ہوئے۔فرانس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ڈرود مسعود کا مقصد فرانس میں تعمیر ہونے والی سب سے پہلی احمد یہ مسجد بیت المبارک کا افتتاح تھا جس کی بنیاد مرکزی نمائندہ مکرم و محترم عبد الماجد طاہر صاحب نے جنوری 2007ء میں اُس بابرکت اینٹ کے ساتھ رکھی جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دُعا کی ہوئی تھی۔یہ مسجد ڈیڑھ سال کے عرصہ میں تعمیر ہوئی اور اب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بہ نفس نفیس تشریف لا کر اس کا افتتاح فرمایا۔میڈیا کی کوریج مسجد کے افتتاح کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آمد سے قبل ہی فرانس کے دو مشہور ریڈیوٹیشن France Blue اور France Info کے نمائندے مشن ہاؤس پہنچے اور مسجد کے بارے میں انٹرویو ریکارڈ کیے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس موقع پر فرانس آمد سے کامیابیوں اور کامرانیوں کے دروازے کھل رہے ہیں۔نیز پریس اور میڈیا کی توجہ جماعت احمدیہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔الحمد للہ چنانچہ فرانس کے ہفتہ وار میگزین L,Express نے اپنی 9 تا15 اکتوبر 2008 ء کی اشاعت میں صفحہ 24 پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تصویر کے ساتھ یہ خبر شائع کی: ایک نئی مسجد فرانس میں احمدیوں کی پہلی مسجد۔اس میں تین صدا فراد کی گنجائش ہے جس کا افتتاح Val-Doise) Saint Prix) میں اُن کے رُوحانی راہنما کی موجودگی میں ہوگا۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا تعلق پاکستان سے ہے اور احمدیت ایک امن پسند فرقہ ہے اور سنی اور شیعہ لوگ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے اور دُنیا میں ان کی تعداد دس ملین ہے اور اس فرقہ کے افراد پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں Persecution کا شکار ہورہے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 24 تا 31 اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 7)