تأثرات

by Other Authors

Page 211 of 539

تأثرات — Page 211

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 186 جماعت کا ماٹو Love for All Hatred for None نہایت دلکش ہے اور جماعت احمدیہ کر نیستان کے افراد بھی گزشتہ دس سال سے اسی اصول کے مطابق اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور یہی وہ طریق ہے جس کے ذریعہ ہم دنیا میں امن، محبت اور پیار پیدا کر سکتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل۔26 ستمبر تا 2 اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 2) :Cllr۔Gillian Beel, Mayor of Farnham (2 یہ خاتون فارن ہیم کی میٹر ہیں اور اسی علاقہ میں اسلام آباد (تلفورڈ) کا احمدیہ مرکز واقع ہے۔موصوفہ نے جماعت احمدیہ کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا ذکر کیا اور جماعت کو صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کی مبارک باد دی اور اس بات پر خاص طور پر اظہار مسرت کیا کہ دنیا کی مختلف اقوام کو جماعت احمدیہ نے ایک ہاتھ پر جمع کر دیا ہے جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔3 عمران خان۔چیئر مین پاکستان چیمبر آف کامرس: موصوف برطانیہ میں پاکستانیوں میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ: میں کئی سالوں سے جماعت کے جلسہ میں شامل ہو رہا ہوں اور ہر دفعہ جماعت کو انتظامات اور تعداد کے لحاظ سے غیر معمولی ترقی یافتہ حالت میں دیکھتا ہوں۔میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ساری دنیا کو Love for All Hatred for 66 None کا خوب صورت پیغام دیتا ہوں۔" (4 الفضل انٹر نیشنل۔26 ستمبر تا2 اکتوبر 2008ء۔صفحہ نمبر 2) :Prof۔Yahya Ling Song چینی زبان میں قرآن کریم کا منظوم ترجمہ کرنے والے ایک مسلم چینی سکالر جناب پروفیسر سکی لنگ سانگ بھی اس تاریخی جلسہ میں شامل ہونے کے لیے چین سے تشریف لائے انہوں نے چینی زبان میں خطاب کیا جس کا ترجمہ مکرم ملک سلیم احمد صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ نے پیش کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا : ”سب سے پہلے میں امام جماعت احمد یہ عالم گیر کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھے اس جلسہ