تأثرات — Page 210
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 185 منظر شروع ہوا۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک سوا کیس (121) ممالک کی تین سوا کاون (351) اقوام کی تین لاکھ چون ہزار چھ سواڑ میں (3,54,638) نئی سعید روحیں بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئیں۔ان کے ساتھ ساری دنیا میں بسنے والے کروڑوں احمدیوں نے بھی تجدید بیعت کی۔عالمی بیعت کا یہ با برکت سلسلہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1993ء میں شروع فرمایا تھا اس سال یہ سولہویں عالم گیر بیعت کا موقع تھا۔حضور انور کے سامنے لمبی لمبی پانچ قطار میں بنائی گئی تھیں جن میں دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے اُمرا و مبلغین اور مرکز سلسلہ ربوہ اور قادیان سے تشریف لانے والے بزرگان سلسلہ شامل تھے۔ہر قطار کے شروع میں مختلف ممالک سے بیعت کرنے والے پانچ احباب بیٹھے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کے نیچے رکھے ہوئے تھے ان کے پیچھے ان کے کندھوں پر پیچھے بیٹھنے والوں نے ہاتھ رکھے ہوئے تھے یوں جلسہ گاہ میں بیٹھے ہوئے احباب ایک دوسرے کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے سے منسلک تھے اور اس طرح ہر شخص خلیفہ وقت کے ساتھ ایک جسمانی تعلق میں بھی بندھ گیا تھا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دست مبارک پر بیعت کرنے کی سعادت پا رہا تھا۔ان کے ساتھ ساتھ اس جلسہ میں شرکت نہ کر سکنے والے ایسے احباب جماعت جو ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ اس نظارہ کو دیکھنے کی سعادت پا رہے تھے اس عالم گیر بیعت میں شامل تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بیعت کے الفاظ دُہرائے اور آپ کے پیچھے پیچھے تمام حاضرین نے اپنی اپنی زبان میں وہی الفاظ دُہرائے۔یہ ایک بہت ہی ایمان افروز ، رقت آمیز اور دلوں کو گداز کر دینے والا منظر تھا۔بیعت کے الفاظ دہرانے کے بعد سب حاضرین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتدا میں سجدہ شکر ادا کیا اور پر سوز دعا کے بعد یہ تقریب مکمل ہوئی۔تیسرے دن کی کارروائی: جلسہ سالانہ کے تیسرے دن معزز مہمانوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ان میں پاکستانی بھی شامل تھے اور یورپین بھی اور روس کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی۔چنانچہ سب سے پہلے کرغیزستان کی ایک خاتون پروفیسر نے خطاب کیا۔:Mrs۔Cholpon Baekovo (1 یو نیورسٹی کی لیکچرار کرغیزستان کی اس خاتون نے اپنی مقامی زبان میں ہی خطاب کیا اور مبلغ سلسلہ مکرم حسن طاہر بخاری صاحب نے اُن کے خطاب کا ترجمہ پیش کیا۔انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں حاضرین جلسہ کوصد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی جلسہ کی مبارک باد دی اور بتایا کہ وہ اس جلسہ میں شرکت کر کے فخر محسوس کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ: